URDUپاکستان زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز منگل سے شروع

پاکستان زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز منگل سے شروع

کراچی ۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم منگل سے زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہوگی۔سیریز کے تینوں میچز 12۔14 اور 15مئی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے
اس سیریز کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم یورپی دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ ڈبلن میں تین ٹیموں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی اور پھر انگلینڈ اور ویلز میں 2026 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لےگی
وہ 29 مئی اور 4 جون کو ویسٹ انڈیز اور 31 مئی اور 3 جون کو آئرلینڈ کے خلاف آئرلینڈ میں مدمقابل ہو گی۔ اس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا میچ 14 جون کو ایجبسٹن میں بھارت کے خلاف ہوگا۔
یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ زمبابوے ویمنز نے 2019 میں اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد 89 میچ کھیلے ہیں لیکن ان میں سے 76 ٹیسٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے خلاف ہیں۔ اس نے آئرلینڈ کے خلاف تمام 10 میچز اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کھیلے ہیں اور ہارے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے 2009 سے 184 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں 72 جیتے ہیں اور 105 ہارے ہیں۔ پاکستان نے بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کو 16 بار ہرایا ہے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو بالترتیب 12 اور 11 بار شکست دی ہے۔ ان کی دیگر کامیابیاں ویسٹ انڈیز (چار) بھارت (تین) ملائشیا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای (ہر ایک کو دو بار) اور انگلینڈ، نیپال، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ (ہر ایک کو ایک بار) کے خلاف ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھارت، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ زمبابوے کی ٹیم انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔
دونوں ٹیموں نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں ون ڈے سیریز کھیلی جس میں پاکستان نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ اوپنرز صدف شمس اور گل فیروزہ نے سیریز میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے بالترتیب 289 اور 256 رنز بنائے جبکہ فاطمہ ثنا، تسمیہ رباب اور عروب شاہ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ سے چھ تبدیلیاں کی ہیں جس میں ڈیانا بیگ، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، صدف شمس، سدرہ امین اور عروب شاہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ امبر کائنات، ایمان فاطمہ، ارم جاوید، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین اور طوبی حسن کو شامل کیا گیا ہے۔
امبر کائنات نے حال ہی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں اور سائرہ جبین اسکواڈ میں شامل دوسری نئی کھلاڑی ہیں، سائرہ کو دوسری بار منتخب کیا گیا ہے جبکہ پہلے وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر چکی ہیں لیکن کھیلے کے بغیر واپس آ گئی تھیں۔
ایمان فاطمہ اور ارم جاوید نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں منیبہ علی (344) اور فاطمہ ثنا (271) کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں جنہوں نے بالترتیب 258 اور 257 رنز بنانے پر اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔ طوبیٰ حسن نے 192 رنز بنائے اور 10 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال نیشنل ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلی تھیں لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا پرفارم کیا تھا اور تین میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔
پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ۔ فاطمہ ثنا (کپتان) امبرکائنات، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبی حسن۔
ریزرو کھلاڑی۔ ڈیانا بیگ، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین اور عروب شاہ ۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.