قائداعظم ٹرافی: امام الحق کی بیٹ کیری کرتے ہوئے سنچری، اسد عمر کی چھ وکٹیں
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات ملتان کے امام الحق کی بیٹ کیری کرتے ہوئے سنچری اور کراچی بلوز کے اسد عمر کی چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں اسلام آباد نے لاہور وائٹس کے122 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 403 رنز بنائے تھے۔عظیم باری نے 105 رنز اسکور کیے۔حمزہ وحید نے74 اور سدیس الفت نے 67رنز بنائے۔ سرمد بھٹی 70رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔نعمان علی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فاٹا کی ٹیم پشاور کے 220 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان خان نے 71 رنز بنائے۔ نیاز خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 150 رنز بنائے تھے۔نبی گل نے58 رنز اسکور کیے۔محمد رضوان 22 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ امام الحق نے 137رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔وہ اوپن جاکر آخر وقت تک ناٹ آؤٹ نہیں۔
کراچی بلوز کی طرف سے اسد عمر نے 45 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 72 رنز بنائے تھے۔
شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیالکوٹ نے فیصل آباد کے 222 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 316 رنز اسکور کیے۔عبداللہ شفیق نے 112 اور عبدالرحمن نے 53 رنز بنائے۔اسد رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
قائداعظم سلور میں ایبٹ آباد نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 304 رنز سے ہرادیا۔ ڈیرہ مراد جمالی پہلی اننگز میں 30 اور دوسری اننگز میں68 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اسرار حسین نے چار اور ارشد اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے لاڑکانہ کو اننگز اور 239 رنز سےہرادیا۔



Leave a Reply