URDUپاکستان انڈر 19 کی بھارت انڈر 19 کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی، حمزہ ظہور کی سنچری

پاکستان انڈر 19 کی بھارت انڈر 19 کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی، حمزہ ظہور کی سنچری

وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور کی100 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز اور حسنین عباس ڈار کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ کی بدولت دفاعی چیمپئن پاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ بھارت انڈر 19 کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

یہ پاکستان ٹیم کی گروپ اے میں دوسری کامیابی ہے ۔اس نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات انڈر 19 کےخلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت انڈر19 کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔ اس نے پہلا میچ نیپال کے خلاف 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔

عمان میں جاری ٹورنامنٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے مطلوبہ اسکور 48.1 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت کی اننگز میں ارجن راجپوت 5چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

کاویا پاریش پٹیل نے 23 رنز بنائے۔ وریندر سہواگ کے بیٹے آریا ویر سہواگ ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 22 اور وکٹ کیپر انوے ڈراوڈ جو راہول ڈراوڈ کے بیٹے ہیں 10رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

کپتان لکشیا رائے چندانی میچ کے پہلے ہی اوور میں صفر پر علی رضا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

رضوان اللہ ، علی رضا اور نقاب شفیق نے بالترتیب 24 ۔37 اور 42 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایک موقع پر بھارت کی 4 وکٹیں صرف 42 رنز پر گرگئی تھیں لیکن ارجن راجپوت کی سنچری نے اسے کم اسکور پر آؤٹ ہونے سے بچالیا۔

بھارت کی طرح پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ بھی مشکلات سے دوچار ہوگئی اور پانچ وکٹیں صرف 61 رنز پر گرگئیں۔پچھلے میچ کے سنچری میکر عثمان خان 16جہانگیربلال 5 عبدالقادر 20 احمد حسین 8 اور کپتان فرحان یوسف2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وکٹ کیپر حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔

حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 10چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جو یوتھ ون ڈے میں ان کا بہترین انفرادی اسکور ہے اس سے قبل انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 86 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے چوکے کے ساتھ نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کو جیت سے بھی ہمکنار کردیا۔

حسنین ڈار نے 38 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے جس کے بعد محمد صیام نے 13گیندوں پر 4 رنز اور نقاب شفیق نے 16 گیندوں پر 2 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ حمزہ ظہور کا اچھا ساتھ دیا۔

بھارت کی طرف سے منال چوہان نے تین اور موہت الوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ منگل 10 نومبر کو نیپال کےخلاف کھیلے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.