URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹارز اور انونسیبلز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹارز اور انونسیبلز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعرات کے روز کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلز نے چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔اسٹارز نے کانکررز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔کومل خان نے ایک چھکے اور 10چوکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کیے۔انوشا ناصر اور عروب شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

انونسیبلز نے16.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔گل فیروزہ نے 9چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔عروب شاہ نے 8چوکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے۔ام ہانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواد کلب گراؤنڈ میں کانکررز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔راویل فرحان نے 31 رنز بنائے۔حفصہ خالد نے صرف 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔طوبی حسن نے بھی 4 وکٹیں 20 رنز دے کر حاصل کیں۔

اسٹار نے 16.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ارم جاوید نے38 رنز اسکور کیے۔علیسا مختیار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.