پی سی سی کلب سلیکٹ الیون 305 رنز پر آؤٹ ، پاکستان 44 رنز کوئی آؤٹ نہیں، عباس اور محمد علی کی تین تین وکٹیں
بیکنہم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو پہلی اننگز میں 305 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد تین روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنائے تھے اذان اویس 15 اور امام الحق 26 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کا یہ واحد وارم اپ میچ ہے جس میں اسے ٹیسٹ سیریز کے لیے خود کو تیار کرنے کا اچھا موقع مل رہا ہے اس کے علاوہ میزبان ٹیم میں انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے تین کھلاڑی ایمیلیو گے شعیب بشیر اور میتھیو فشر بھی شامل ہیں۔
سلیکٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایمیلیو گے بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
کپتان ٹام ہینز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 51رنز اسکور کیے جس میں 12 چوکے شامل تھے۔انہیں محمد علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
جیمز ریو 4 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
کیلب فالکنر نے 9 چوکوں کی مدد سے 59رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ وکٹ کیپر غازی غوی کے ہاتھوں کیچ ہوکر محمد عباس کی اس اننگز میں تیسری وکٹ بنے۔
انہوں نے سیف زیب کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز کا اضافہ کیا۔ زیب 12چوکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر اویس ظفر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
محمد علی نے لیوک بیکنسٹائن کو 12 رنز پر غازی غوری کے ہاتھوں کیچ کرایا اور پھر تیسری کامیابی نوآ تھین کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی۔وکٹ کیپر ٹیئر7 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
میتھیو فشر نے ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے 62 ناٹ آؤٹ اسکور کیے ۔ جیمز سیلز نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم نے آٹھ بولرز آزمائے ۔ محمد علی نے 23 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے بھی 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خرم شہزاد نے دو اور عامر جمال اور علی عثمان ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں شروع ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں ہوگا۔



Leave a Reply