URDUپاکستان ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا ویمنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا ویمنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

ہمبنٹوٹا ۔ پاکستان ویمنز نے اسپنرز کی عمدہ کارکردگی، گل فیروزہ اور سدرہ امین کی نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

یہ 35 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمنز کی12 ویں کامیابی ہے۔22 میچز سری لنکا ویمنز نے جیتے ہیں ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز اسوقت دوسرے اور سری لنکا ویمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا

سری لنکا کی اننگز میں کپتان چماری اتاپتو اور نیلاکشیکا سلوا ٹاپ اسکورر رہیں۔ اتاپتو نے چھ چوکوں کی مدد سے 46 رنزبنائے جبکہ سلوا کے 46 رنز ناٹ آؤٹ میں دو چوکے شامل تھے۔

کویشا دلہاری 35 اور ہاسینی پریرا 35 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹرز رہیں۔

چماری اتاپتو کی وشمی گونارتنے اور ہاسینی پریرا کے ساتھ دو نصف سنچری پارٹنرشپس کے بعد پاکستانی بولرز نے صورتحال کو اپنے قابو میں کرلیا تھا جس کے بعد نیلاکشیکا سلوا نے اپنی ٹیم کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔

پاکستان کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر نشرہ سندھو سب سے کامیاب بولر رہیں انہوں نے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسمیہ رباب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاطمہ ثنا۔عروب شاہ اور ام ہانی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔ بولرز کے ہاتھ آنے والی آٹھ میں سے پانچ وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

گل فیروزہ اور صف شمس نے پاکستان کو 58 کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد گل فیروزہ اور سدرہ امین کے درمیان 90 رنز کی اہم شراکت نے پاکستان کی جیت کوآسان بنادیا۔

گل فیروزہ 11 چوکوں کی مدد سے78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ یہ ان ون ڈے میں دوسری نصف سنچری ہے۔

سدرہ امین نے 5 چوکوں کی مدد سے57 رنز بنائے۔یہ ون ڈے میں ان کی 17 ویں نصف سنچری ہے۔

منیبہ علی کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور وہ صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئیں۔نجیہہ علوی 13 رنز بناسکیں۔

عائشہ ظفر 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔ کپتان فاطمہ ثنا 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

سیریز کے بقیہ دو ون ڈے انٹرنیشنل 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز31 جولائی ۔ 2 اور 4 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.