URDUپاکستان کو ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف شکست۔فاطمہ ثنا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی

پاکستان کو ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف شکست۔فاطمہ ثنا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی

کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باوجود  پاکستان ویمنز ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل بھی پاکستان ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں سری لنکا کےخلاف تین وکٹوں سے ہاری تھی اس طرح اس کا فائنل میں پہنچنے کا خواب حقیقت کا روپ نہ دھار سکا۔

پاکستان ٹیم نے 2012  اور 2016 میں ٹورنامنٹ کے فائنل کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اسے بھارت نے شکست دی تھی ۔

جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا  نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے 20  اوورز میں 5 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔

جواب میں  سری لنکا نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

کپتان فاطمہ ثنا نے  پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کی اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔

انہوں نے گل فیروزہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 40 اور طوبٰی حسن کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں38 رنز کا اضافہ کیا۔

گل فیروزہ نے 32 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے۔ طوبی حسن12  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

شوال ذوالفقار نے 24 رنز کی اننگز کھیلی جس میں2  چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ۔

منیبہ علی 2  عائشہ ظفر 7 اور صدف شمس 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔

سری لنکا کی طرف سے کپتان چماری اتاپتو اور چمودی پرابودا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کو ابتدا ہی میں دو وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا جب فاطمہ ثنا نے اپنے پہلے ہی اوور میں لگاتار گیندوں پر چماری اتاپتو کو5  اور سنجنا کاوندی کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

31 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی تیسری وکٹ گری جب سعدیہ اقبال نے ہاسینی پریرا کو 3 رنز پر آؤٹ کردیا ۔

33 کے اسکور پر سری لنکا کی گرنے والی چوتھی وکٹ ایمیشا دلانی کی تھی جو 22 رنز بناکر ام ہانی کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔

سمارا وکرما ( 36 )  اور کویشا دلہاری  (33  ) کے درمیان پانچویں وکٹ کی 67 رنز کی  شراکت نے سری لنکا کی پوزیشن بہتر کی لیکن ان دونوں کو بھی فاطمہ ثنا نے اپنے ایک ہی اوور میں آؤٹ کردیا اس طرح سری لنکا کی 6 وکٹیں 109 رنز پر گرچکی تھیں لیکن کوشینی اور نلکشیکا سلوا نے اپنی ٹیم کو23 رنز کی شراکت قائم کرکے فائنل میں پہنچادیا جہاں اتوار کے روز اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

فاطمہ ثنا نے 38 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اپنی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کے گروپ میچوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35  رنز سے اور ہانگ کانگ کو  72 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت کے خلاف اسے 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی ۔ یہ وہی میچ ہے جس میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنی تاریخ کے سب سے کم اسکور 55  پر آؤٹ ہوئی تھی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.