قائداعظم ٹرافی : فاٹا ، پشاور بلوز اور ملتان کی جیت ، بابراعظم 42 رنز بناکر آؤٹ
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پہلے راؤنڈ میں فاٹا نے لاہور وائٹس کو 241 رنز سے شکست دے دی۔بابراعظم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ملتان نے اسلام آباد کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ پشاور نےفیصل آباد کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دی۔ سیالکوٹ بلوز اور دفاعی چیمپئن کراچی بلوز کا میچ ڈرا ہوگیا۔
ان میچوں کے چوتھے اور آخری دن ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں لاہور وائٹس کو فاٹا کے خلاف جیتنے کے لیے 412 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بابراعظم جو گزشتہ روز 20 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس طرح وہ دونوں اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
زین بن فاروق نے44 رنز اسکور کیے۔شاہد عزیز نے 32 اور آفاق آفریدی نے 46 رنز دے کر چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان کو اسلام آباد کے خلاف جیتنے کے لیے 178 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
امام الحق نے 14 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔عزیر ممتاز 7 چوکوں کی مدد سے50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل اسلام آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔حمزہ وحید نے 60 رنز بنائے۔حسن حفیظ نے 65 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ موہیر سعید نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کراچی بلوز کو سیالکوٹ کے خلاف جیتنے کے لیے 350 رنز کا ہدف ملا تھا کھیل ختم ہونے پر اس نے 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے تھے۔عمیر بن یوسف نے 14چوکوں کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ رمیز عزیز نے 53 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد کی ٹیم پشاور بلوز کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اویس ظفر نے 65 رنز بنائے۔محمد وصال نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
قائداعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ 9 نومبر کو شروع ہوگا۔



Leave a Reply