URDUنیشنل چیمپئنز کپ میں فخرزمان کی دوسری سنچری، گرینز کی گولڈ کے خلاف 128 رنز سے کامیابی

نیشنل چیمپئنز کپ میں فخرزمان کی دوسری سنچری، گرینز کی گولڈ کے خلاف 128 رنز سے کامیابی

ملتان ۔ فخرزمان کی نیشنل چیمپئنز کپ میں 115 رنز کی شاندار اننگز نے پاکستان گرینز کو پاکستان گولڈ کے خلاف 128 رنز سے کامیابی دلادی ۔

یاد رہے کہ فخرزمان نے اس سےقبل پاکستان وائٹس کے خلاف 123 رنز کی اننگز کھیلی تھی اس طرح لسٹ اے ون ڈے میں ان کی سنچریوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ گرینز کی دوسری کامیابی اور گولڈ کی دوسری شکست ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں گرینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 314رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جو اس ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جواب میں گولڈ کی ٹیم 186رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گرینز کی اننگز میں سمیر منہاس کے صرف ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد فخرزمان اور عمیر بن یوسف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 181 رنز کی شراکت قائم کی۔

فخرزمان نے اپنی سنچری رضاء اللہ کو چوکا لگا کر مکمل کی۔ وہ 105گیندوں پر 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 115 رنز بناکر فیصل اکرم کی گیند پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

عمیر بن یوسف ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

گرینز کی اننگز کی دوسری اہم پارٹنرشپ فرحان یوسف اور کپتان شاداب خان کے درمیان رہی ان دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 72 رنز کا اضافہ کیا۔

فرحان یوسف ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 4چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کپتان شاہین آفریدی نے دس اوورز میں 47 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالسبحان نے بھی 3 وکٹیں 55 رنز کے عوض حاصل کیں۔

گولڈ کی اننگز میں شامل حسین چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔ یہ ان کی لگاتار دوسری نصف سنچری تھی تاہم دیگر بیٹرز کی جانب سے کوئی قابل ذکر کارکردگی سامنے نہیں آئی۔

کامران غلام 26۔اخلاق 4 اور سعد خان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حیدرعلی نے 30 اورعبدالصمد نے 20 کی اننگز کھیلی۔

محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

15 اگست کو پاکستان بلوز کا مقابلہ پاکستان گرینز سے ہوگا۔

16 اگست کو پاکستان گولڈ اور پاکستان وائٹس مدمقابل ہونگی۔

فائنل 18 اگست کو کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.