URDUبال ٹمپرنگ : فخرزمان کی اپیل مسترد ، معطلی کا فیصلہ برقرار

بال ٹمپرنگ : فخرزمان کی اپیل مسترد ، معطلی کا فیصلہ برقرار

اہور ۔ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخرزمان کی بال ٹمپرنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ میچ ریفری روشن مہانامہ نے فخرزمان کو بال ٹمپرنگ کی پاداش میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 تحت دو میچوں کی معطلی کا فیصلہ سنایا تھا۔ یہ میچ 29 مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
فخر زمان نے میچ ریفری کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے از سر نو تحقیقات ، شواہد اور متعلقہ افراد کے دلائل کے بعد میچ ریفری کی جانب سے دی گئی دو میچوں کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
ٹیکنیکل کمیٹی پروفیسر جاوید ملک۔ ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقوی پر مشتمل ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.