URDUنیشنل چیمپئنز کپ: فخر زمان کی سنچری، گرینز کی وائٹس کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی

نیشنل چیمپئنز کپ: فخر زمان کی سنچری، گرینز کی وائٹس کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی

ملتان ۔ نیشنل چیمپئنز کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس میچ کی خاص بات پاکستان گرینز کے فخر زمان کی شاندار سنچری تھی۔

یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پچاس اوورز کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز قرار دیا ہے جس میں چار ٹیمیں پاکستان گرینز۔ پاکستان وائٹس۔ پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ حصہ لے رہی ہیں تاہم پہلےسے اعلان کردہ ٹیموں میں پی سی بی نے بعد میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔ معاذ صداقت گولڈ سے بلوز میں آگئے ہیں۔شاہنواز دھانی ریزرو سے وائٹس میں آئے ہیں اور شامل حسین کو بلوز سے گولڈ میں لیا گیا ہے

حسین طلعت اور جہانداد خان اب اس ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہیں ۔حسین طلعت ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ جہانداد خان سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔یہ دونوں پہلے بلوز میں شامل تھے۔ خواجہ نافع اور عمران جونیئر گولڈ ریزرو میں شامل کیے گئے ہیں۔

منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب نے جیتا۔ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں8 وکٹوں پر 276 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان گرینز نے 49 اوورز میں 5 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

پاکستان وائٹس کی اننگز کی خاص بات شاہ زیب خان۔ حسن نواز اور خوشدل شاہ کی عمدہ بیٹنگ تھی ۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر شاہ زیب خان 88 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کرکے نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

عثمان خان نے 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے۔ شاہ زیب اور عثمان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 78 رنز کا اضافہ کیا۔

شاہ زیب خان اور حسن نواز کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 46 رنز بنے۔حسن نواز ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر مہران ممتاز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

حسن نواز اور خوشدل شاہ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 77 رنز بنائے۔

خوشدل شاہ 51 رنز کی اننگز کھیل کر نسیم شاہ کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس اننگز میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کپتان صائم ایوب صرف 14 رنز بناسکے۔

پاکستان گرینز کی طرف سے نسیم شاہ نے 46 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان گرینز کی اننگز میں فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 104گیندوں پر 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 123 رنز اسکور کیے۔

انہوں نے سمیر منہاس ( 24) کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 90رنز کا اضافہ کیا۔ عمیر بن یوسف ( 8 ) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 67رنز کا اضافہ کیا جس سے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ اور بولنگ پر حاوی ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

سعد بیگ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فرحان یوسف نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز اسکور کیے۔کپتان شاداب خان نے تین چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے اور یہ دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔

بدھ کے روز ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ شاہین آفریدی کی پاکستان گولڈ اور صاحبزادہ فرحان کی پاکستان بلوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.