URDUبال ٹمپرنگ : فخر زمان پی ایس ایل کے دو میچوں کے لیے معطل

بال ٹمپرنگ : فخر زمان پی ایس ایل کے دو میچوں کے لیے معطل

اہور ۔ لاہور قلندرز کے بیٹر فخرزمان کو بال ٹمپرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پی ایس ایل کے دو میچوں کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق فخر زمان پی سی بی کے پلیئرز اینڈ پلیئرسپورٹ پرسونل سے متعلق ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 کے تحت لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔
واضح رہے کہ لیول تھری کی پہلی خلاف ورزی پر کرکٹر کو کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو میچوں کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔
یہ واقعہ اتوار 29 مارچ کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان لاہور میں ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا تھا جب آن فیلڈ امپائرز نے گیند کی حالت تبدیل کیے جانے پر کراچی کنگز کو پانچ رنز پنالٹی کے دینے کے ساتھ ساتھ گیند بھی تبدیل کردی تھی۔
آن فیلڈ امپائرز شرف الدولہ فیصل آفریدی، ٹی وی امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر طارق رشید نے الزام عائد کیا تھا ۔ فخر زمان نے جرم سے انکار کیا اور ضابطہ اخلاق کے مطابق ہونے والی ڈسپلنری سماعت میں اپنے اوپر عائدالزام کو مسترد کردیا تھا۔
میچ ریفری روشن مہاناما نے ڈسپلنری سماعت میں تمام شواہد کا جائزہ لینے اور فخر زمان کو ذاتی طور پر سننے کا موقع فراہم کرنے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔
پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے تحت فخرزمان میچ ریفری کا تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد اڑتالیس گھنٹے کے اندر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ۔ ٹیم ڈائریکٹرثمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔
لاہور قلندرز کے اگلے دو میچ جمعہ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اور جمعرات 9 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونگے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.