URDUفخرزمان کی شاندار سنچری ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی جیت

فخرزمان کی شاندار سنچری ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی جیت

کراچی ۔ پاکستان سپر لیگ 11 میں منگل کو کھیلے گئے میچوں میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
یہ لاہور قلندرز کی 8 میچوں میں چوتھی کامیابی ہے اور اب اس کے 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 میچوں میں چھٹا میچ ہاری ہے اور اس کے 6 پوائنٹس ہیں۔
ملتان سلطانزنے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ یہ ملتان سلطانز کی 8 میچوں میں چھٹی کامیابی ہے اس کے 12 پوائنٹس ہیں۔
راولپنڈیز کی یہ مسلسل آٹھویں شکست ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جواب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 188 رنز بنائے
لاہور قلندرز کی اننگز کی خاص بات فخرزمان کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 11چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی میں تیسری سنچری ہے اور یہ تینوں سنچریاں انہوں نے پی ایس ایل میں بنائی ہیں۔
فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب لاہور قلندرز نے اپنے 100 رنز صرف 10 اوورز میں مکمل کیے۔
فخرزمان کے بعد دوسرا بڑا اسکور 31 رنز چیرتھ اسالنکا کا رہا۔ ان دونوں نےتیسری وکٹ کی شراکت میں 96 رنز کا اضافہ کیا۔ دیگر کھلاڑیوں کی طرف سے کوئی قابل ذکر پرفارمنس نظر نہیں آئی۔ محمد فاروق 4 سکندر رضا5 اور عبداللہ شفیق14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ڈینئل سامز 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
خلیل احمد دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کپتان سعود شکیل اور شامل حسین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 49 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سعود شکیل 17 رنز بناکر سکندر رضا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
88 کے مجموعی اسکور پر گلیڈی ایٹرز کی دو وکٹیں لگاتار گیندوں پر گرگئیں۔شامل حسین 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے اور پھر حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کی وکٹ بن گئے۔
خواجہ نافع کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرتبہ وہ صرف 12 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اس پی ایس ایل کی سات اننگز میں ان کا سب سے بڑا اسکور صرف 20 رنز ہے۔
رائلی روسو نے صرف 29گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے لیکن عبید شاہ کی گیند پر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کے لیے ہدف تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔ بیون جیکبس2 اور بریٹ ہیمپٹن 7 رنز بنا پائے تاہم ابرار احمد نے مقابلہ جاری رکھا اور 5 چوکوں کی مدد سے24 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تاہم ان کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہوسکیں۔
حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
فخرزمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔
جواب میں ملتان سلطانز نے 18 اعشاریہ 4 اوورز میں چار وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
راولپنڈیز نے پہلے دو اوور میں ہی دو وکٹیں گنوادیں۔ عمران رندھاوا نے شاہ زیب خان ( صفر ) کو آؤٹ کیا اور پیٹر سڈل نے یاسرخان ( 4 ) کی وکٹ حاصل کرلی۔ کپتان محمد رضوان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 26 رنز بناکر عرفات منہاس کی گیند پر آؤٹ ہوگئےاسوقت راولپنڈیز کا اسکور 3 وکٹوں پر 69 رنز تھا۔
سام بلنگز ڈیرل مچل کے ساتھ 52 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے آؤٹ ہوئے جس میں ان کا انفرادی حصہ 29 رنز رہا۔
مچل نے 3 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 58 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
ڈیئن فوریسٹر 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 3 چوکے اور 3 چھکےشامل تھے انہوں نے مچل کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 45 رنز کا اضافہ کیا۔
ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب میں 29 کے مجموعی اسکور پر آصف آفریدی کی گیند پر صاحبزادہ فرحان ( 20 ) کی وکٹ کا نقصان اٹھایا ۔ اسٹیو اسمتھ اور جوش فلپ نے 69 رنز کی شراکت قائم کی جس میں فلپ کا حصہ 17 رنز رہا۔انہیں بھی آصف آفریدی نے آؤٹ کیا۔
اسمتھ 5 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 56 رنز بناکر سعد مسعود کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اسوقت مجموعی اسکور تین وکٹوں پر 100 رنز تھا۔
شان مسعود اور کپتان ایشٹن ٹرنر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔ شان مسعود 20 رنز بناکر رضاء اللہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ٹرنر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 37رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔عرفات منہاس7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بدھ کو پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کراچی میں ہونے والے دوسرے میچ میں حیدرآباد کنگز اور ملتان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.