URDUپاکستان انڈر 17 نے سری لنکا انڈر 17 کو تیسرے ون ڈے میں ہرادیا

پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا انڈر 17 کو تیسرے ون ڈے میں ہرادیا

پاکستان انڈر17 نے سری لنکا انڈر 17 کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔
پہلا میچ سری لنکا نے 99 رنز سے جیتا تھا۔ پاکستان نے دوسرے میچ میں 151 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے44 اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سندارو ملشن نے 52 اور میتھوکا گونارتنے نے 49 رنز بنائے۔
فہد اقبال نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں داؤد رانا اور عمار خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں
پاکستان نے 42ویں اوور میں 5 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان اذان احمد نے چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے محمد یوسف نے 22رنز بنائے۔ داؤد رانا نے 18 رنز اسکور کیے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.