دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے زمبابوے کو 67 رنز سے ہرادیا
راچی ۔ پاکستان ویمنز نے عائشہ ظفر کی پہلی سنچری کی بدولت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑا اسکور 237 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ بناتے ہوئے زمبابوے ویمنز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 153 رنز سے شکست دے دی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے۔
اس سے قبل اس کی سب سے بڑی کامیابی 147 رنز تھی جو اس نے 2018 میں ملائشیا کے خلاف کوالالمپور میں حاصل کی تھی۔
اس میچ کی خاص بات عائشہ ظفر کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی سنچری تھی۔
دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل آئی ہیں۔
منگل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان ویمنز کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا اسکور 4 وکٹوں پر 181 رنز تھا جو اس نے 2024میں جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ملتان میں بنایا تھا۔
جواب میں زمبابوے ویمنز 18 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان ویمنز کی اننگز میں منیبہ علی اور گل فیروزہ نے اگرچہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 23 رنز کا اضافہ کیا تاہم منیبہ علی صرف 2 رنز بناکر کپتان سبانڈا کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔
گل فیروزہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19گیندوں پر 37 رنز اسکور کیے جس میں 8 چوکے شامل تھے ان میں سے 3 چوکے انہوں نے میچ کے پہلے ہی اوورمیں مارنگے کی گیندوں پر لگائے تھے۔ ان کی وکٹ مارنگے نے ہی حاصل کی۔
اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی سائرہ جبین 5 رنز بناکر سبانڈا کی گیند پر آؤٹ ہوئیں اور پھر ماوونگا نے نتالیہ پرویز کو 9 رنز پر آؤٹ کیا تو پاکستان ویمنز کا اسکور 10 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر 100 رنز تھا۔
اس مرحلے پر عائشہ ظفر اور عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ اور 67 رنز کی اہم شراکت نے پاکستان ویمنز کی پوزیشن بہتر بنادی۔
عائشہ ظفر نے47 گیندوں پر 15چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کی پہلی سنچری ہے۔اس سے قبل ان کا بہترین اسکور42 ناٹ آؤٹ تھا۔
عالیہ ریاض جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 23گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیل کر بیلووڈ بیزا کی گیند پر اسٹمپڈ ہوگئیں ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔
کپتان فاطمہ ثنا تین چوکوں کی مدد سے21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔انہوں نے عائشہ ظفر کے ساتھ چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 70 رنز کا اضافہ کیا۔
سبانڈا نے58 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی فیلڈنگ ایک بار پھر مایوس کن رہی۔
پاکستان ویمنز کو زمبابوے کی اننگز کے آغاز ہی سے وکٹیں ملنی شروع ہوگئیں۔ اننگز کے دوسرے اوور میں سعدیہ اقبال نے کیلس این لووو کو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی امبر کائنات کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
کپتان فاطمہ ثنا نے اپنے دوسرے اوور میں لگاتار گیندوں پر بیلووڈ بیزا ( 10 ) اورکیلی این درایا ( صفر ) کو آؤٹ کردیا۔ انہوں نے اپنے تیسرے اوور میں موتووندو کو آؤٹ کرکے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل پاسی پنودیا بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئیں۔
رامین شمیم نے 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر نتاشا ایم ٹومبا کو آؤٹ کیا تو زمبابوے کا اسکور 6 وکٹوں پر صرف 46 رنز تھا۔ زمبابوے کی ٹیم اپنے سب سے کم اسکور 57 پر آؤٹ ہونے کے خطرے سے تو نکل گئی لیکن پاکستان ٹیم کو اس کی سب سے بڑی جیت حاصل کرنے سے نہ روک سکی۔
کپتان فاطمہ ثنا سب سے کامیاب بولر رہیں انہوں نے صرف 7 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ نتالیہ پرویز اور سعدیہ اقبال نے بالترتیب3 اور14 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
سیریز کا دوسرا میچ 14مئی اور تیسرا میچ 15 مئی کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز پاکستان ویمنز نے تین صفر سے جیتی تھی۔



Leave a Reply