URDUکیا ایک اور اننگز کی شکست پاکستان ٹیم کی منتظر ہے ؟

کیا ایک اور اننگز کی شکست پاکستان ٹیم کی منتظر ہے ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالت  اس سے زیادہ بدترین نہیں ہوسکتی جس کا سامنا وہ اسوقت انگلینڈ میں کررہی ہے۔ہیڈنگلے میں اننگز اور 103 رنز اور لارڈز میں 194 رنز کی شکست کےبعد ایجبسٹن میں بھی وہ ایک اور شکست کی طرف آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے  اور یہ سوال موجود ہے کہ کیا وہ خود کو اننگز کی شکست سے خود کو بچاسکے گی؟۔

پاکستان ٹیم نے دوسرے  دن  اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 320 رنز بنانے تھے لیکن دن کے اختتام پر اس نے صرف 52 رنز پر 2 وکٹیں گنوادی تھیں ۔درحقیقت یہ دونوں وکٹیں اننگز کے پہلے ہی اوور میں گرگئی تھیں ۔

کیریبئن لیگ سے بلا کر  ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے گئے صائم ایوب کی بدقسمتی کہ  اننگز کی پہلی ہی گیند پر  اولی رابنسن کی وکٹ بن گئے۔ دوسری سلپ میں ان کا کیچ ہیری بروک نے لیا اور یوں صائم ایوب اس ٹیسٹ میں پیئر کی خفت سے دوچار ہوگئے۔

اولی رابنسن نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اسی اوور کی چوتھی گیند پر عبداللہ شفیق کو بھی سلپ میں جو روٹ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ یہ روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں 220 واں کیچ تھا اس طرح وہ ایک بار پھر اسٹیو اسمتھ کے 219 کیچز سے آگے نکل گئے۔

جب بارش کی وجہ سے کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم ہوا تو اذان اویس 29 اور شان مسعود  21  رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور پاکستان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 268  رنز درکار تھے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے  156 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز شروع کی۔ہیری بروک آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر تھے جو 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے ڈین لارنس کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔

لارنس 9 چوکوں کی مدد سے65 رنز بناکر عمران رندھاوا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔یہ اس سیریز میں ان کی تیسری نصف سنچری تھی۔

وکٹ کیپر جیمی اسمتھ  ایک  چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بناکر رضاء اللہ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

گس اٹکنسن کو 19رنز پر عمران رندھاوا نے بولڈ کیا لیکن اولی رابنسن نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھادیے اور ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر پاکستان ٹیم کی فرسٹریشن بڑھادی۔ یہ ان کی دوسری ٹیسٹ نصف سنچری ہے۔

جوفرا آرچر بھی ان سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی 2 چھکوں اور  ایک چوکے کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 32 رنز بناڈالے۔جوش ٹنگ نے اسکور میں 15 رنز کا حصہ ادا کیا۔

انگلینڈ کی اننگز میں 45 رنز ایکسٹرا کے بھی تھے جن میں  12 ۔12  رنز بائی اور نوبال کے تھے۔محمد علی نے 6 اور عمران رندھاوا نے 5  نوبالز کیں۔

رضاء اللہ نے 23 اوورز کی بولنگ میں   4  وکٹیں 148 رنز دے کر حاصل کیں۔

عمران رندھاوا اور محمد علی نے دو دو جبکہ  محمد عباس  نے ایک وکٹ حاصل کی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.