URDUلنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز

لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز

کولمبو ۔ لنکا پریمیئر لیگ 2026 میں پاکستان کے چھ کرکٹرز حصہ لیں گے۔ان میں سے پانچ کرکٹرز شاہنواز دھانی۔ محمد حارث۔ محمد وسیم جونیئر۔ محمد نواز اور عاکف جاوید کو ڈرافٹ میں حاصل کیا گیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو پہلے ہی دمبولا سکسرز نے اوور سیز آئیکون کے طور پر سائن کرلیا تھا۔
پانچ فرنچائزز نے مجموعی طور پر 93 مقامی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جبکہ 12 ممالک کے کرکٹرز اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ 17 جولائی سے 8 اگست تک کولمبو، دمبولا اور پالیکلے میں کھیلا جائے گا۔
کولمبو کیپس، گال گیلنٹس اور کینڈی رائلز نے زیادہ سے زیادہ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ منتخب کیاہے جبکہ جافنا کنگز نے 19 اور دمبولا سِکسرز نے 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق ہر فرنچائز کے لیے کم از کم 18 کھلاڑیوں کا انتخاب لازمی تھا جن میں دو ابھرتے ہوئے انڈر 23 سری لنکن کھلاڑی شامل ہونا ضروری تھے جبکہ دو اضافی مقامی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا اختیار بھی موجود تھا۔
ڈرافٹ پانچ سیلریز کیٹگریز میں منعقد ہوا۔ پلاٹینم کھلاڑیوں کی قیمت 50 ہزار امریکی ڈالر، گولڈ کی 30 ہزار امریکی ڈالر اور کلاسک کی 20 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی جبکہ مقامی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے الگ کوٹے رکھے گئے تھے۔ ایسوسی ایٹ کھلاڑیوں کی قیمت 15 ہزار امریکی ڈالر جبکہ ابھرتے ہوئے انڈر 23 کھلاڑیوں کی قیمت 10 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی۔
افغانستان کی نمائندگی بھی خاصی مضبوط رہی جس میں مجیب الرحمٰن، فضل حق فاروقی، رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کا انتخاب کیا گیا۔ افغان اور پاکستانی کھلاڑیوں کی مقبولیت ایک بار پھر اس بات کا ثبوت بنی کہ وہ دنیا بھر کی فرنچائز ٹی 20 کرکٹ میں بڑھتا ہوا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔
لنکا پریمیئر لیگ کا ٹائٹل چار بار جیتنے والی دفاعی چیمپئن جافنا کنگز کے ساتھ کولمبو کیپس، دمبولا سِکسرز، گال گیلنٹس اور کینڈی رائلز بھی ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گے۔ اسکواڈز کی تکمیل کے بعد اب تمام توجہ 17 جولائی کو ہونے والے افتتاحی میچ پر مرکوز ہے۔
پاکستانی کھلاڑی چار فرنچائزز میں تقسیم ہوں گے۔ کولمبو کیپس نے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو حاصل کیا، دمبولا سِکسرز نے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو منتخب کیا جبکہ گال گیلنٹس نے آل راؤنڈر محمد نواز اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ کینڈی رائلز اور جافنا کنگز نے کسی پاکستانی کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا۔
مکمل اسکواڈز
کولمبو کیپس
ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑی
بنورا فرنینڈو (پلاٹینم لوکل ) مجیب الرحمٰن (پلاٹینم اوورسیز ) سدیرا سماراوکراما (گولڈ لوکل ) میلان رتھنائیکا (گولڈ لوکل )،جنیتھ لیاناگے (گولڈ لوکل ) شاہنواز دھانی (گولڈ اوورسیز ) جیفری وانڈرسے (کلاسک لوکل )، تھانوکا دبارے (کلاسک لوکل )، موون سباسنگھے (کلاسک لوکل )، محمد حارث (کلاسک اوور سیز)، حسن محمود (کلاسک اوور سیز )، کوشل بھرتیل (ایسوسی ایٹ اسٹار) مالشا تھاروپتی (ایمرجنگ انڈر 23) شاروجن شنموگناتھن (ایمرجنگ انڈر 23) وانوجا سہان ( آپشنل گولڈ)، انتھونی پراگاسم ( آپشنل کلاسک ) ۔
پہلے سے سائن شدہ کھلاڑی
کوسال مینڈس ( لوکل آئیکون)، کمندو مینڈس (لوکل اسٹار)، جمی نیشم (اوورسیز آئیکون)، بین میکڈرمٹ (اوورسیز اسٹار) ۔
______________
دمبولا سِکسرز
ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑی
مہیش تھیکشانا (پلاٹینم لوکل )، فضل حق فاروقی (پلاٹینم اوورسیز )، نیروشَن ڈک ویلا (گولڈ لوکل )، پون رتھنائیکا (گولڈ لوکل )، اکیلا دننجایا (گولڈ لوکل )، محمد وسیم جونیئر (گولڈ لوکل )، دھننجایا لکشن (کلاسک لوکل ) رمیش مینڈس (کلاسک لوکل ) سچیتا جیاتھلاکے (کلاسک لوکل )، گلبدین نائب (کلاسک لوکل ) ڈیئن فارسٹر (کلاسک اوور سیز )، شیڈلے وان شالکوئک (ایسوسی ایٹ اسٹار) وشوا کمارا (ایمرجنگ انڈر 23) گیانا ویراسنگھے (ایمرجنگ انڈر 23))
پہلے سے سائن شدہ کھلاڑی
دشمنتھا چمیرا (لوکل آئیکون)، دنیش چندی مل (لوکل اسٹار)صاحبزادہ فرحان (اوورسیز آئیکون)، ریزا ہینڈرکس (اوورسیز اسٹار )۔)______________گال گیلنٹس
ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑی
چریتھ اسالنکا (پلاٹینم لوکل )، محمد نواز (پلاٹینم لوکل ) پرمود مدوشن (گولڈ لوکل )، لاستھ کروسپولے (گولڈ لوکل ) وجیکانتھ ویاسکانتھ (گولڈ لوکل ) عاکف جاوید (گولڈ اوور سیز ) سہان آرچاچیجے (کلاسک لوکل )، چمیکا کرونارتنے (کلاسک لوکل ) تھارندو رتھنائیکا (کلاسک لوکل )، سیم ہارپر (کلاسک اوور سیز) مہدی حسن میراز (کلاسک اوور سیز ) حیدر علی (ایسوسی ایٹ اسٹار)، دینورا کالوپاہانا (ایمرجنگ انڈر 23) یوری کوتھیگوڈا (ایمرجنگ انڈر 23)، کاسون راجیتھا ( آپشنل گولڈ) سچندو کولمباگے ( آپشنل کلاسک)
پہلے سے سائن شدہ کھلاڑی
داسن شاناکا (لوکل آئیکون) ایشان مالنگا (لوکل اسٹار)، راسی وان ڈر ڈوسن (اوورسیز آئیکون)، لٹن داس (اوورسیز اسٹار)۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.