پی سی بی کے چونکادینے والے فیصلے پر کرکٹ کی دنیا حیران اور مایوس
What on this might planet am I reading about Pakistan making all these changes and sending players home etc…
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) August 31, 2026
It can’t be real?! Surely?!
The players dropped from the squad are still our national cricketers who have served Pakistan. Phrases like "sent on the first flight back" are disrespectful.
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) August 31, 2026
Accountability should start with those who broke the system, not with players specially those who were on the bench or…
کرکٹ کی نامور شخصیات ، بااثر صحافیوں اور بڑے میڈیا اداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے ہٹانے جبکہ سابق کپتان محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا اور پانچ دیگر کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے دورے کے دوران ہی وطن واپس بھیجنے کے فیصلے پر حیرت اور مایوسی ظاہر کی ہے۔
ان فیصلوں کے بعد پاکستان کے انگلینڈ ٹور پر بڑے پیمانے پر تنقید شروع ہوگئی ہے جسے پہلے ہی لاہور میں موجود پاکستان کے کرکٹ منتظمین کی جانب سے ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کا شکار قرار دیا جا رہا تھا۔
سابق پاکستانی کپتان اور پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے بی بی سی ریڈیو 5 لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
״ میں خود کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن ایسا نہیں ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ نے گھبراہٹ میں انتہائی قدم اٹھا لیا ہے۔ یہ کھیل کے لیے بھی اچھا نہیں، ان کھلاڑیوں کے اعتماد کے لیے بھی اچھا نہیں جو ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور ان کھلاڑیوں کے لیے بھی نہیں جو ٹیم میں باقی رہ گئے ہیں کیونکہ اس طرح خود غرض ٹیم کا تاثر پیدا ہوتا ہے ״۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر لکھا ہے۔
Turmoil for Pakistan as seven players are sent home along with coach Sarfaraz after two heavy defeats. All new squad for final Test with Mike Hesson stepping up as coachhttps://t.co/77fcXR8fCE
— Paul Newman (@Paul_Newman66) August 31, 2026
Absolutely ridiculous decisions by the PCB-this is the reason they are in the mess they are because they constantly chop and change players,coaches and selectors and there in no stability!
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) August 31, 2026
Planning,stability and structure =Consistent performance!! https://t.co/LQzN94hf0Z
“״ یہ اتنے تجربہ کار سلیکٹرز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اب تک کا سب سے حیران کن فیصلہ ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ اس فیصلے کے پیچھے کیا منطق یا وجہ ہے۔ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی سمجھ سے بالاتر ہےانگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے ایک اور سابق کپتان شعیب ملک نے پی سی بی کے فیصلے کو “بے عزتی پر مبنی” قرار دیا ہے
انہوں نے کہا
״ اسکواڈ سے باہر کیے گئے کھلاڑی اب بھی ہمارے قومی کرکٹرز ہیں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ ‘پہلی فلائٹ سے واپس بھیج دیا گیا’ جیسے الفاظ توہین آمیز ہیں ۔احتساب ان لوگوں سے شروع ہونا چاہیے جنہوں نے نظام کو نقصان پہنچایا، نہ کہ کھلاڑیوں سے، خاص طور پر ان کھلاڑیوں سے جو بینچ پر بیٹھے رہے یا صرف دو، تین ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ احتساب دورہ ختم ہونے کے بعد ہونا چاہیے، دورے کے درمیان میں نہیں״۔
״ ہر خراب میچ کے بعد کھلاڑیوں کو اس قدر ذہنی دباؤ اور سوشل میڈیا کی چھان بین کا سامنا نہیں کرنا چاہیے، ورنہ ناکامی کا خوف ہمارے کھلاڑیوں کے ذہنوں میں گھر کر جائے گا ״۔
راشد لطیفنے جو پاکستان کے ایک اور سابق کپتان ہیں اس تمام افراتفری اور الجھن کا ذمہ دار پی سی بی کو قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا
״ بحران کو مزید بڑا بنا کر کرکٹ ٹیم چلانا حکام کا فارمولا بن چکا ہےاس بار بھی نسخہ وہی تھا البتہ اس میں بے عزتی کا ایک نیا جزو شامل کر دیا گیا۔
جن لوگوں نے ٹیم بنائی، ستم ظریفی یہ ہے کہ اب وہی ٹیم کو سزا دے رہے ہیں۔ زندگی میں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ سب کچھ ایک دائرے کی طرح ہے: آج آپ کسی کی بے عزتی کریں گے تو کل وہی چیز آپ کی طرف واپس آئے گی ״۔
As they plan to sack players, it’s still really not the players. https://t.co/KrRJU2WFBB
— Osman Samiuddin (@OsmanSamiuddin) August 31, 2026
Trust Pakistan cricket to do the unbelievable. Salman Agha, captain in the first test, dropped from the second, sent home before the third! Coach and bowling coach gone midway through a series. Senior keeper sent home. Replacements hoping to get visas in time, let alone be ready…
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) August 31, 2026
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے ایکس پر اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا
״میں اس دنیا میں کیا پڑھ رہا ہوں کہ پاکستان نے اتنی تبدیلیاں کردی ہیں اور کھلاڑیوں کو واپس بھیج رہا ہے وغیرہ۔۔۔
“یہ حقیقت نہیں ہوسکتی! یقیناً ایسا نہیں ہے”
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ایکس پر لکھا
“پاکستان کرکٹ حیران کرنا کبھی نہیں چھوڑتی۔”
انہوں نے مزید کہا
״ ٹیسٹ سیریز کے درمیان ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کو برطرف کرنا اور سات کھلاڑیوں کو آدھے دورے سے ہی وطن واپس بھیج دینا؟ یہ ایک جرات مندانہ حکمت عملی ہے۔ ایجبسٹن میں ہونے والا میچ انتہائی دلچسپ ہوگا״ ۔
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا:
“مضحکہ خیز فیصلہ۔”
انہوں نے مزید کہا
״یہی وجہ ہے کہ وہ اس بحران میں ہیں کیونکہ وہ مسلسل کھلاڑیوں، کوچز اور سلیکٹرز کو تبدیل کرتے رہتے ہیں اور کوئی استحکام نہیں ہے״۔
وزڈن المانک کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے ایکس پر لکھا۔
“پاکستان کا ایک اور بحران۔”
انگلش صحافی پال نیومین نے دی نیویارک ٹائمز میں لکھا
ٹیسٹ سیریز کے درمیان اس طرح کی وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کی مثال نہیں ملتی اور یہ اس انتشار کو نمایاں کرتی ہیں جو پاکستانی کرکٹ کی سطح کے نیچے ہمیشہ موجود رہتا ہے״ ۔
کرکٹ انفو کے سینئر ایڈیٹراور پاکستان کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے معتبر صحافی عثمان سمیع الدین نے اس فیصلے کو “شرمناک” قرار دیا۔
انہوں نے کہا
یہ ان کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ برتاؤ کا انتہائی شرمناک طریقہ ہے جو اپنی پوری زندگی پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے وقف کردیتے ہیں اور اس کے بدلے میں ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے״۔
معروف براڈکاسٹر ہرشا بھوگلے نے ایکس پر پی سی بی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا
״پاکستان کرکٹ ہی ایسا ناقابلِ یقین کام کرسکتی ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے کپتان سلمان آغا کو دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا اور تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ہی گھر بھیج دیا گیا۔سیریز کے درمیان ہی کوچ اور بولنگ کوچ کو فارغ کردیا گیا۔ سینئر وکٹ کیپر کو گھر بھیج دیا گیا۔ متبادل کھلاڑی ویزے کے بروقت حصول کے لیے کوشاں ہیں، ٹیسٹ میچ کے لیے تیار ہونا تو دور کی بات ہے۔ ہمیشہ کی طرح میدان سے باہر زیادہ ایکشن جاری ہے״
Wrote this before the Test series.
— Tim Wigmore (@timwig) August 31, 2026
Sadly the situation has only become worse since. Sending 7 players home midway through a series really is something https://t.co/MlWNvL4YZ3
If anyone spits out the sport and politics don’t mix refrain, tell them to do a PHD on Pakistan. Sad for the players to be dudded by so much ineptitude https://t.co/X6fJw7hyuW
— jim maxwell (@jimmaxcricket) September 1, 2026
شلڈ بیری جنہوں نے دی ٹیلی گراف میں موجودہ پاکستانی ٹیم کو گزشتہ 50 برس میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی کمزور ترین ٹیم قرار دیا تھا، انہوں نے بھی پاکستان کے کرکٹ منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا
״ ان لوگوں پر افسوس ہے جنہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو سیریز کے دوران ہی گھر بھیج کر ان کے لیے شرمندگی کا سبب بنایا ״ ۔
کرکٹ تجزیہ کار احمر نجیب ستی نے اس فیصلے کو “پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک” قرار دیا۔
سیاسی تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا
״چونکہ اب ہم میدان میں تفریح فراہم نہیں کر سکتے، اس لیے ہم نے میدان سے باہر خود کو مذاق بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ انتہائی افسوس کی بات ہے״۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین نے ایکس پر لکھا
״یہ کھلاڑیوں کی غلطی نہیں ہے۔ یہ اس مسلسل اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے جس سے بورڈ انہیں گزار رہا ہے״ ۔
میڈیا کی سرخیاں اور تبصرے
پی سی بی کے فیصلے نے دنیا بھر میں شہ سرخیاں بنائیں جہاں بیشتر اخبارات نے کھلاڑیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
دی ٹیلیگراف نے پاکستان کرکٹ کی دنیا میں بدحالی کا شکار ملک بن گیا کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں لکھا۔
سیاسی مداخلت اور ٹیلنٹ کے ناقص انتظام نے سابق عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کو مکمل رکن ممالک، بشمول روایتی حریف بھارت، سے بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ڈیلی میل کی سرخی تھی۔
لارڈز میں بھاری شکست کے بعد تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان نے کوچ کو ہٹادیا اور سات کھلاڑی تبدیل کردیے۔ یہ بدانتظامی سے بھرپور دورہ نئی پستی کو پہنچ گیا۔
دی ٹائمز نے سرخی لگائی
“پاکستان نے سات کھلاڑیوں کو گھر بھیجا اور ہیڈ کوچ کو برطرف کردیا۔“
جبکہ دی گارڈین نے لکھا
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان نے ہیڈ کوچ کو برطرف اور سات کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا۔
بی بی سی
بی بی سی نے “پاکستان نے سات کھلاڑیوں کو ڈراپ اور ہیڈ کوچ کو فارغ کردیا” کے عنوان سے لکھا:
If anyone spits out the sport and politics don’t mix refrain, tell them to do a PHD on Pakistan. Sad for the players to be dudded by so much ineptitude https://t.co/X6fJw7hyuW
— jim maxwell (@jimmaxcricket) September 1, 2026
Totally normal stuff from Pakistan, who have replaced their coaches mid-tour and sent seven players home. Seven replacements, including five uncapped players
— Will Macpherson (@willis_macp) August 31, 2026
” بی بی سی نے سات کھلاڑیوں کو ڈراپ اور ہیڈ کوچ کو فارغ کردیا کے عنوان سے لکھا ۔شکست کے بعد غیر معمولی فیصلے کرنے کی پاکستان کی تاریخ رہی ہے۔ 2024 میں انگلینڈ کے آخری دورہ پاکستان کے دوران بھی میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جس میں انگلینڈ نے 800 سے زائد رنز بنائے تھے، ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسی پچ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کرکٹ کی بااثر ویب سائٹ کرک انفو نے لکھا ہے کہ بدانتظامی کا شکار ٹیم ہمدردی کی مستحق ہے غصے کی نہیں۔:
اگر ہم واقعی اسے پاکستان کی تاریخ کی کمزور ترین ٹیم قرار دینا چاہتے ہیں تو ہمیں لازماً یہ بھی کہنا ہوگا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتظامی دور کی پیداوار ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی ، ایجنسی فرانس پریس ( اے ایف پی ) نے رپورٹ میں کہا
اس ٹیم کو پاکستان کی بدترین ٹیموں میں سے ایک قرار دیا جاچکا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل سخت اقدامات کیے ہیں۔”
ایسوسی ایٹڈ پریس اے پی نے کہا
انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں میں بھاری شکست کے بعد پاکستان نے پیر کے روز گھبراہٹ میں انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے سات کھلاڑیوں اور دو کوچز کو تبدیل کردیا۔
دنیا کی ایک اور بڑی بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے رپورٹ کیا
جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف دو بھاری شکستوں کے بعد مہمان پاکستان نے پیر کے روز سات کھلاڑیوں اور اپنے ہیڈ کوچ کو تبدیل کردیا۔
By making 9 changes on tour, PCB put stamp on @scyldberry assessment of Pakistan cricket team. #PakistanCricket #PAKvsENG
— Rizwan Ali (@joji_39) August 31, 2026



Leave a Reply