URDUآسٹریلیا 7 ویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن ، فائنل میں انگلینڈ کو شکست

آسٹریلیا 7 ویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن ، فائنل میں انگلینڈ کو شکست

لندن ۔ آسٹریلیا ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

اتوار کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے انگلینڈ ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

اسطرح انگلینڈ کا 2009 کے بعد دوبارہ فاتح بننے کا خواب حقیقت کا روپ نہ دھار سکا۔یہ انگلینڈ کا پانچواں فائنل تھا۔

آسٹریلیا نے 7 ویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے قبل اس نے 2010 ۔2012۔2014۔2018۔2020 اور 2023 میں عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں آئی تھیں جہاں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے اور انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 40 رنزسے شکست دی تھی۔

فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر150 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے 17.1 اوورز میں 3وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا جبکہ 17گیندیں ابھی باقی تھیں۔

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات کپتان نیٹ سیور برنٹ کے 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز تھے۔ انہوں نے فریا کیمپ کے ساتھ پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں قیمتی 80 رنزکا اضافہ کیا۔کیمپ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں۔

ان دونوں نے ایک ایسے موقع پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی جب انگلینڈ کی چار وکٹیں70 رنز پر گرگئی تھیں۔ ایلس کیپسی 23 ہیدر نائٹ 2 ۔ایمی جونز6 اور ڈینی وائی ہوج 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھیں۔

برنٹ نے ٹورنامنٹ کا اختتام 227 رنز کے ساتھ کیا جو ڈینی وائی ہوج کے 302 رنز کے بعد دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

آسٹریلیا نے بھی انگلینڈ کی طرح اپنی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گنوائی جب لارین بیل نے جارجیا وول کو 9 رنز پر بولڈ کردیا۔

بیتھ مونی اور فیبی لیچفیلڈ اسکور کو 17 سے 117 تک لے گئیں۔ان دونوں کی 100 رنز کی اس شاندار شراکت نے آسٹریلیا کے لیے منزل تک پہنچنا آسان بنادیا۔

فیبی لیچفیلڈ صرف 2 رنز کی کمی سے اپنی چوتھی نصف سنچری مکمل نہ کرسکیں اور 48 رنز بناکر چارلی ڈین کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔ اس اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

مونی نے10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 31 ویں نصف سنچری ہے۔ وہ جب آؤٹ ہوئیں تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 11 رنز درکار تھے ۔ اس موقع پر ایلس پیری( 13 ) اور ایشلے گارڈنر( 3 ) نے 18 ویں اوور میں اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.