URDUچیمپئنز کپ کے کپتانوں اور شیڈول کا اعلان

چیمپئنز کپ کے کپتانوں اور شیڈول کا اعلان

لاہور ۔ قومی چیمپئنز کپ میں شرکت کرنے والی چار ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

صائم ایوب پاکستان وائٹس، صاحبزادہ فرحان پاکستان بلوز، شاداب خان پاکستان گرینز جبکہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان گولڈ کی قیادت کریں گے۔

ٹورنامنٹ سنگل لیگ راؤنڈ روبن فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم ایک مرتبہ دیگر تین ٹیموں کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دو سرفہرست اگست کو فائنل کھیلیں گی۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دی ہنڈرڈ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو جن میں ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں اس ٹورنامنٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ اسی طرح لیگ اسپنر اسامہ میر بھی قومی سلیکشن کمیٹی کی حتمی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بیان کے مطابق:

قومی سلیکشن کمیٹی نے ہر ٹیم کے لیے حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے، جبکہ 13 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ریزرو پول بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ تمام ٹیمیں اعلان کردہ 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور صرف انجری یا کن کشن کی صورت میں ہی ریزرو پول سے متبادل کھلاڑی منتخب کر سکیں گی۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے لیے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ میچز فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 2024میں جب اس ایونٹ کا آغاز کیا گیا تھا تو اسے مقامی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان خلا کم کرنے کی کوشش قرار دیا گیا تھا جبکہ 2025 میں یہ ٹورنامنٹ منعقد نہیں ہوا تھا۔

نیشنل چیمپئنز کپ 2026 کے ڈومیسٹک سیزن کے دو بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔ دوسرا ایونٹ آٹھ ٹیموں پر مشتمل پریذیڈنٹس کپ گریڈ ون ہےجو21 اگست سے 8 ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈز

پاکستان گرینز
شاداب خان (کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، فرحان یوسف، مہران ممتاز، محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سمیر منہاس۔

سپورٹ اسٹاف
اعجاز احمد جونیئر (ہیڈ کوچ)، ریحان ریاض (بولنگ کوچ)، خرم شہزاد (بیٹنگ کوچ) فہد اقبال (فیلڈنگ کوچ) )

پاکستان وائٹس
صائم ایوب (کپتان)، عاکف جاوید، علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، محسن ریاض، محمد وسیم جونیئر، سعد مسعود، شاہ زیب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر )

سپورٹ اسٹاف
اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سمیع اللہ نیازی (بولنگ کوچ)، فیصل اطہر (بیٹنگ کوچ)، ثاقب فاقر (فیلڈنگ کوچ)

پاکستان بلوز
صاحبزادہ فرحان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، حسن علی، حسین طلعت، جہانداد خان، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، شامل حسین، سفیان مقیم، تیمور خان (وکٹ کیپر)، طیب طاہر۔

سپورٹ اسٹاف
اعزاز چیمہ (ہیڈ کوچ)، فہد مسعود (بولنگ کوچ)، نوید لطیف (بیٹنگ کوچ)، حسین کھوسہ (فیلڈنگ کوچ )

پاکستان گولڈ
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، عبدالسبحان، فیصل اکرم، حیدر علی، کامران غلام، معاذ صداقت، محمد نواز، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، محمد عمران، سعد خان۔

سپورٹ اسٹاف
مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، وقاص احمد (بولنگ کوچ)، رفعت اللہ مہمند (بیٹنگ کوچ)، عتیق الرحمٰن (فیلڈنگ کوچ))

ریزرو پول

بیٹرز محمد سلیمان، محمد فائق، محمد عرفان خان

آل راؤنڈرز مبصر خان، دانش عزیز

تیز بولرز ۔ارشد اقبال، محمد سلمان، رضا اللہ، ثاقب خان، محمد عامر خان، شاہ نواز دھانی

وکٹ کیپر حسیب اللہ

ٹورنامنٹ شیڈول

(تمام میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے)

  • 11 اگست پاکستان گرینز بمقابلہ پاکستان وائٹس
  • 12 اگست پاکستان بلوز بمقابلہ پاکستان گولڈ
  • 13 اگست پاکستان بلوز بمقابلہ پاکستان وائٹس
  • 14 اگست پاکستان گولڈ بمقابلہ پاکستان گرینز
  • 15اگست پاکستان بلوز بمقابلہ پاکستان گرینز
  • 16 اگست پاکستان گولڈ بمقابلہ پاکستان وائٹس
  • 18اگست فائنل (ٹاپ دو ٹیمیں )

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.