URDUقائداعظم ٹرافی : ہریرہ کی دونوں اننگز میں سنچریاں ، فاروق کی جارحانہ سنچری

قائداعظم ٹرافی : ہریرہ کی دونوں اننگز میں سنچریاں ، فاروق کی جارحانہ سنچری

قائداعظم ٹرافی گولڈ  کے پہلے راؤنڈ  کے تیسرے دن  سیالکوٹ کے اوپنر محمد ہریرہ نے اپنی شاندار بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے دفاعی چیمپئن کراچی بلوز کے خلاف میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بناڈالیں۔

فاٹا کے محمد فاروق نے  لاہور وائٹس کے خلاف جارحانہ سنچری اسکور کی۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں سیالکوٹ نے کراچی بلوز کے خلاف دوسری اننگز 388 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔محمد ہریرہ نے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 141 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں  117 رنز اسکور کیے تھے۔ محسن ریاض نے بھی سنچری اسکور کی اور 100رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی بلوز کو جیتنے کے لیے 350 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 2 رنز بنائے تھے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں لاہور وائٹس کو  فاٹا کے خلاف جیتنے کے لیے412  رنز کا ہدف ملا ہے ۔ اس نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 40 رنز بنائے تھے۔

بابراعظم تین چوکوں کی مدد سے 20رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل فاٹا دوسری اننگز میں 283  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فاروق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے 123 رنز اسکور کیے۔سلمان خان نے 53 رنز بنائے۔سلمان مرزا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان  کی ٹیم اسلام آباد  کے215 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 327  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمران رفیق نے 21 چوکوں کی مدد سے 140رنز کی اننگز کھیلی۔محمد موسٰی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر163  رنز بنائے تھے۔حمزہ وحید نے 60 رنز اسکور کیے۔حسن حفیظ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد کی ٹیم پشاور بلوز کے 503 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے جواب  میں پہلی اننگز میں 259 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ عتیق الرحمن 72 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ساجد خان اور محمد عدنان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 54 رنز بنائے تھے۔

قائداعظم ٹرافی سلور  میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد نے سیالکوٹ وائٹس کو 105 رنز سے ہرادیا۔ اسرار حسین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

آزاد جموں کشمیر نے کراچی وائٹس کو109 رنز سے شکست دی۔فیضان سلیم نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور وائٹس نے بہاولپور کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔بہاولپور کی دوسری اننگزمیں محمد الیاس نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.