URDUثنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ۔ اسٹرائیکرز اور انونسیبلز کی جیت

ثنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ۔ اسٹرائیکرز اور انونسیبلز کی جیت

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں  ہفتے کے روز  کھیلے گئے میچوں میں اسٹرائیکرز نے  چیلنجرز کو 8  وکٹوں سے  ہرادیا ۔انونسیبلز نے کانکررز کے خلاف  6 وکٹوں  سے کامیابی حاصل کی۔

بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں  چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 105 رنز بنائے۔عائشہ ظفر 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ام ہانی 21  رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

زیب النساء ۔ رامین شمیم اور نیلم مشتاق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹرائیکرز نے اٹھارویں اوور میں دو وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ نتالیا پرویز 44 اور عمیمہ سہیل 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جواد کلب گراؤنڈ میں کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز  میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بنائے۔

نورین یعقوب نے31  رنزاسکور کیے۔ منیبہ علی23 رنز بناسکیں۔

انوشے ناصر نے 13 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

انونسیبلز نے  آخری اوور میں چار  وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

گل فیروزہ  38  اور سدرہ امین 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔عروب شاہ 20 اور ایمان فاطمہ 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.