URDUپاکستان ٹیم کو دھچکہ ،عبداللہ فضل کمر کی انجری کےسبب ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹور سے باہر

پاکستان ٹیم کو دھچکہ ،عبداللہ فضل کمر کی انجری کےسبب ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹور سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم دوروں سے قبل بڑا دھچکہ پہنچا ہے ۔ ٹاپ آرڈر بیٹر عبداللہ فضل کمر کی انجری کے باعث دونوں سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

23 سالہ عبداللہ فضل کو ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں شدید تکلیف ہوئی۔ ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے تصدیق کی کہ انہیں طویل ری ہیبلیٹیشن کے عمل سے گزرنا ہوگا جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، دونوں دوروں میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

پی سی بی نے ابھی تک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ان کے متبادل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو مناسب وقت پر متبادل کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان پہلے ہی مڈل آرڈر کے اہم بیٹرسعود شکیل کی عدم دستیابی سے دوچار ہے جنہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ توقع ہے کہ وہ فٹنس کلیئرنس ملنے کی صورت میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

عبداللہ فضل کی انجری سے کامران غلام کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ 30 سالہ کامران غلام نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار سنچری اسکور کی تھی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں تقریباً پانچ ہزار رنز بنا چکے ہیں تاہم وہ جنوری 2025 میں ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

اب تک چھ ٹیسٹ میچوں میں کامران غلام 28.36 کی اوسط سے 312 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا مضبوط فرسٹ کلاس ریکارڈ انہیں دوبارہ ریڈ بال ٹیم میں شامل کیے جانے کے لیے ایک مضبوط امیدوار بناتا ہے۔

عبداللہ فضل کی عدم موجودگی سے ان کیپڈ بیٹر اویس ظفر کے ٹیسٹ ڈیبیو کے امکانات بھی کافی بڑھ گئے ہیں۔ کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون کے بارے میں دو مختلف حکمت عملیاں اختیار کر سکتے ہیں۔

پانچ اسپیشلسٹ بیٹرز کا کامبی نیشن
اگر پاکستان پانچ اسپیشلسٹ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترتا ہے تو امام الحق اور اذان اویس اننگز کا آغاز کریں گے۔ ان کے بعد کپتان بابر اعظم، سابق کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا بیٹنگ کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان چھٹے اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال ساتویں نمبر پر ہوں گے۔

چھ اسپیشلسٹ بیٹرز کا کامبی نیشن
اگر ٹیم اپنی بیٹنگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چھ اسپیشلسٹ بیٹرز کھلانے کا فیصلہ کرتی ہے تو اویس ظفر کے ٹیسٹ ڈیبیو کے امکانات بہت روشن ہیں۔ اس صورت میں انہیں ٹاپ آرڈر میں شامل کیا جائے گا جبکہ اضافی بیٹر کو جگہ دینے کے لیے ایک اسپیشلسٹ بولر کو ٹیم سے باہر کرنا پڑے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25جولائی سے ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.