جے ڈی ڈبلیو کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 95 رنز کی برتری
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں جے ڈی ڈبلیو نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ کی دوسری اننگز میں5 وکٹوں پر 122 رنز بنائے تھے۔ اسطرح اسے 95 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں میچ کے دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو ذوالکیفل 17 اور آفتاب ابراہیم ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔
حیسب احمد 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔علی حمزہ وسیم نے 20 رنز بنائے۔عثمان صلاح الدین صفر پر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ زاہد بشیر اور محمد عمیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم پہلی اننگز میں 275 رنز پر آؤٹ ہوگئی اس طرح اسے پہلی اننگز کی27 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ جے ڈی ڈبلیو نے پہلی اننگز میں248 رنز بنائے تھے۔
ایشال ایسوسی ایٹس کی دوسری اننگز میں عاشر محمود نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔محمد عمیر 45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
عبداللہ آفریدی اور فہد امین نے بالترتیب 57 اور 79 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ہمایوں الطاف نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جے ڈی ڈبلیو نے پہلا میچ حیدر کرکٹ کلب کے خلاف 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔ کنگزمین کے خلاف اس کا میچ ڈرا ہوا تھا جبکہ نیشنل بینک کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



Leave a Reply