قائداعظم ٹرافی گولڈ میں کراچی بلوز۔ سیالکوٹ بلوز اور پشاور بلوز کی کامیابی۔
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن دفاعی چیمپئن کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کو اننگز اور 68 رنز سے شکست دے دی۔
سیالکوٹ بلوز نے اسلام آباد کو اننگز اور 80 رنز سے ہرادیا۔
پشاور بلوز نے ملتان کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں لاہور وائٹس نے دوسری اننگز 326 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 115 رنز درکار تھے لیکن اس کی صرف دو وکٹیں باقی تھیں۔ پوری ٹیم 47 رنز کا اضافہ کرکے 373 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زین بن فاروق 137 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد رضا نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عمر اور ابرار احمد نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے دوسری اننگز 42 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 142 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔سدیس الفت نے 57 رنز اسکور کیے۔
حسن علی نے 60 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔شعیب اختر جونیئر نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور بلوز کو جیتنے کے لیے صرف 66 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔صاحبزادہ فرحان نے 35 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل ملتان کی ٹیم دوسری اننگز میں 462 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمران رفیق جو گزشتہ روز130 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
محمد عامر خان نے 108 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
قائداعظم ٹرافی کا چھٹا راؤنڈ صرف ایک دن کے وقفے کے بعد منگل یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں فاٹا اور ملتان کا میچ ہوگا۔
نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی بلوز اور پشاور آمنے سامنے ہونگی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور سیالکوٹ کھیلیں گی۔



Leave a Reply