URDUآئرلینڈ کا پہلا دورۂ پاکستان، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم

آئرلینڈ کا پہلا دورۂ پاکستان، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم

آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال  جنوری میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی یہاں وہ 20 ۔22 ۔ اور 24جنوری کو پاکستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

ون ڈے سیریز سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف لاہور ہی میں 13۔15  اور 17جنوری کو پچاس اوورز کے تین ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔

آئرلینڈ کے خلاف یہ سیریز اور انگلینڈ میں مئی میں ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز پاکستان کو ورلڈ کپ 2027 سے قبل مجموعی طور پر آٹھ ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع فراہم کریں گی جو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے مدد گار ثابت ہوگی۔

2027 کا ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ نے 2018 میں ڈبلن میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، تاہم آئرش ٹیم نے اب تک پاکستان میں کوئی بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سات ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں  جن میں میں جمائیکا 2007 ورلڈ کپ ۔ بیلفاسٹ اور ڈبلن میں پانچ میچز۔اور ورلڈ کپ 2015 میں ایڈیلیڈ میں میچ شامل ہیں۔

آئرلینڈ نے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 2007 کے ورلڈ کپ میں جمیکا کے مقام پر تین وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ڈبلن میں کھیلا گیا چوتھا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے مقابلہ  دس سال قبل ڈبلن میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے 255 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے چار میں کامیابی حاصل کی ہے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.