URDUایشیا کپ رائزنگ اسٹارز : پاکستان شاہینز کل متحدہ عرب امارات کے مقابل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز : پاکستان شاہینز کل متحدہ عرب امارات کے مقابل

دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع شروع کرے گی ۔یہ رواں سیزن میں  پاکستان کرکٹ کی مصروف سرگرمی میں ایک اور اضافہ ہے۔

ایک جانب پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم راولپنڈی میں میدان میں موجود ہے، دوسری جانب قومی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں مصروف ہے  جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارت کے خلاف شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

عبدالصمد کی قیادت میں پاکستان شاہینز اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو قطر کے شہر دوحہ میں یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یو اے ای کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد اتوار کو بھارت اے کے خلاف اہم مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کا یہ میچ 22 نومبر کو ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کے اہم ترین مقابلوں میں سے ایک ہوگا جہاں دونوں ٹیمیں حالیہ عرصے میں ہونے والے مقابلوں کے بعد ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ ان مقابلوں میں بھارت کی اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل اور ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں پاکستان کے خلاف کامیابیاں بھی شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز اور بھارت اے کو گروپ بی میں متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے شامل ہیں۔

یو اے ای کے خلاف افتتاحی میچ کے بعد پاکستان شاہینز اتوار کو بھارت اے سے مقابلہ کرے گی  جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ منگل 24نومبر کو نیپال کے خلاف ویسٹ اینڈ پارک میں کھیلا جائے گا۔

دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو26

اور 27نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 29نومبر کو ہوگا۔

8 ٹیموں پر مشتمل ہے  50 اوورز کا ٹورنامنٹ

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ

عبدالصمد ( کپتان ) ۔ احمد دانیال۔ علی رضا۔ دانش عزیز۔ فرحان یوسف۔ حیدرعلی۔ حسن نواز۔ معاذ صداقت۔ محمد حسنین ۔ عمران رندھاوا۔ روحیل نذیر ( وکٹ کیپر ) ۔سعد مسعود۔ شاہ زیب خان۔ شامل حسین اور سفیان مقیم۔

پاکستان شاہینز کے میچز کا شیڈول۔

20 نومبر۔ بمقابلہ متحدہ عرب امارات ۔ پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے دن۔

22نومبر۔ بمقابلہ بھارت اے ۔پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے سہ پہر۔

24 نومبر۔ بمقابلہ نیپال۔ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے سہ پہر۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.