قائداعظم ٹرافی: نیاز خان کی میچ میں9 اور حارث رؤف کی اننگز میں 6وکٹیں
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کے کھیل میں پشاور بلوز کے نیاز خان نے لاہور وائٹس کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسلام آباد کی طرف سے حارث رؤف نے کراچی بلوز کے خلاف اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز ، اسلام آباد کے خلاف 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمیر بن صیوسف 3 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 148 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلے روز محمد رضا نے 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔عبداللہ فضل نے 64 رنز بنائے تھے۔
حارث رؤف نے 100 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اسلام آباد نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر253 رنز بنائے تھے۔ حمزہ وحید 118 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سرمد بھٹی 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور بلوز کو لاہور وائٹس کے خلاف جیتنے کے لیے 191 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل لاہور وائٹس دوسری اننگز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اخلاق نے 46 رنز بنائے۔ عامر خان اور نیاز خان نے بالترتیب 51 اور 79 رنز دے کر چار چار وکٹیں حاصل کیں۔نیاز خان نے میچ میں 9 اور عامر خان نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد نے ملتان کےخلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 108 رنز بنائے تھے۔عاصم علی ناصر 48 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل فیصل آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔عرفان خان نے 54 اور اویس ظفر نے 40 رنز بنائے۔
محمد اسمعیل نے 26 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان نے اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بنائے تھے۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم سیالکوٹ کے 117 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 150رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمد سرور 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
حسن علی نے 33 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔
سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 182 رنز بنائے تھے۔محمد ہریرہ نے 52رنز اسکور کیے۔



Leave a Reply