URDUویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرادیا

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرادیا

پاکستان ویمنز نے  آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ میں  تھائی لینڈ ویمنز کو  24  رنز سے ہرادیا

عجمان میں جاری  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر  180 رنز بنائے

جواب میں تھائی ویمنز 20 اوورز میں  8 وکٹوں پر 156  رنز بناپائی۔

پاکستان کی اننگز میں شوال ذوالفقار اور صدف شمس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 63  رنز کا اضافہ کیا۔ صدف شمس  2 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے37  رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ شوال ذوالفقار نے 3 چھکوں  اور  2چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان منیبہ علی نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

عائشہ ظفر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 59 رنز اسکور کیے اور وہ  بھی آؤٹ نہیں ہوئیں۔

منیبہ علی اور عائشہ ظفر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں87  رنز کا اضافہ کیا۔

تھائی لینڈ کی اوپنرز نتھاکان چنتھام اورفانیتا مایا نے  جارحانہ انداز میں اننگز کی ابتدا کی  اور صرف 43 گیندوں پر 74 رنز بناڈالے۔چنتھام 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے43  رنز بناکر طوبی حسن کی گیند پر بولڈہوگئیں۔

فانیتا مایا 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 33رنز بناکر تسمیہ رباب کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔وکٹ کیپر کونچارونکائی 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں تو تھائی لینڈ کا اسکور صرف  8.5  اوورز میں 3 وکٹوں پر 91 رنز تھا۔

سارن سری پلانت اور نورومل چیوے کے درمیان  چوتھی وکٹ کی شراکت میں 48 رنز بنے۔سارن سری 20 رنز بناکر مومنہ ریاست کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔اگلے ہی اوور میں نشرہ سندھو نے نورومل کی 23 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

تسمیہ رباب نے اپنے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کرڈالیں اور میچ کا اختتام 18 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی کریئر بیسٹ کارکردگی پر کیا۔

نشرہ سندھو ۔ مومنہ ریاست  اور طوبی حسن  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمنز ٹیم گروپ بی میں اپنا تیسرا میچ 15 نومبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 نومبر کو وہ اپناآخری گروپ میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد سپر 6 مرحلہ ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.