URDUویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان ویمنز ٹیم نے  اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت  آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش ویمنز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 8 واں اور بنگلہ دیش کا 10 واں ہے۔

عجمان میں ہونے والے دس ٹیموں کے اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش ویمنز نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔نگار سلطانہ 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ شورنا اکتر نے 21  رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

لیگ اسپنر طوبٰی حسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ نشرہ سندھو نے13 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مومنہ ریاست ، ام ہانی اور وحیدہ اختر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان ویمنز نے 15.5 اوورز میں دو وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

شوال ذوالفقار 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔صدف شمس اور کپتان منیبہ علی نے اسکور میں 43 رنز کا اضافہ کیا۔

صدف شمس ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ منیبہ علی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں جس میں 2 چوکے شامل تھے۔

عائشہ ظفر نے 4 چوکوں کی مدد سے27  رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئیں۔ان دونوں کی شراکت میں 44 رنز بنے

پاکستان ویمنز ٹیم گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ 13  نومبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 15 نومبر کو اس کا تیسرا میچ نیدر لینڈز کے خلاف ہوگا جبکہ 16 نومبر کو وہ اپناآخری گروپ میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد سپر 6 مرحلہ ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.