جے ڈی ڈبلیوکے زین عباس ، شعیب اور ہمایوں الطاف کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف نصف سنچریاں
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں جے ڈی ڈبلیو کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ کی پہلی اننگز میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ایشال ایسوسی ایٹس نے ٹاس جیت کر جے ڈی ڈبلیو کو بیٹنگ دی۔
جے ڈی ڈبلیو کی اننگز میں زین عباس نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔
شعیب نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کیے۔ ہمایوں الطاف نے 55 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔
موہیر سعید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 70رنز بنائے تھے۔محمد سدیس نے 26 رنز اسکور کیے۔ فہد امین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جے ڈی ڈبلیو نے پہلا میچ حیدر کرکٹ کلب کے خلاف 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔ کنگزمین کے خلاف اس کا میچ ڈرا ہوا تھا جبکہ نیشنل بینک کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



Leave a Reply