URDUسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، سمیر منہاس، محمد سلیمان اور محمد طحہ کی شمولیت ، سلمان آغا اور علی عثمان کی واپسی

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، سمیر منہاس، محمد سلیمان اور محمد طحہ کی شمولیت ، سلمان آغا اور علی عثمان کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 14  رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔سمیر منہاس ، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا اور علی عثمان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔وہ ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں انگلینڈ کے دورے سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے پانچ کھلاڑی ڈراپ کردیے گئے ہیں جن میں صائم ایوب۔ عبداللہ شفیق۔شان مسعود۔عمران رندھاوا اور محمد علی شامل ہیں۔

پہلا ٹیسٹ 9 سے 13  نومبر تک راولپنڈی میں اور دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی 13 رکنی پی سی بی پیٹرنز الیون اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے  جو 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں سری لنکا کے خلاف تین روزہ میچ کھیلے گی۔اس ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کریں گے۔

سلیکٹرز اس تین روزہ میچ سے دو فاسٹ بولرز ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرینگے۔

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے ۔بائیں ہاتھ کے 26 سالہ بیٹر محمد طحہ نے پریذیڈنٹ ٹرافی کے سات میچوں میں تین سنچریوں کی مدد سے 730رنز اسکور کیے ہیں جس میں ایک ڈبل سنچری شامل ہے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد سلیمان نے بھی اس ٹورنامنٹ میں تین سنچریوں کی مدد سے 652 رنز بنائے ہیں۔

سمیر منہاس اس سال اپنا پہلا فرسٹ کلاس سیزن کھیلتے ہوئے 405 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابراعظم ( کپتان ) عبداللہ فضل۔ علی عثمان۔ عرفات منہاس۔ اذان اویس۔ محمد عباس۔ غازی غوری ( وکٹ کیپر ) ۔محمد سلیمان ۔ محمد طحہ۔ رضاء اللہ ۔ سعد بیگ ( وکٹ کیپر ) ۔ سلمان علی آغا۔ سمیر منہاس اور سعود شکیل۔

پیٹرنز الیون اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سعد بیگ ( کپتان ، وکٹ کیپر) عبداللہ فضل۔ علی شبیر ۔علی عثمان۔ اذان اویس۔ محمد سلمان۔ محمد سلیمان۔ محمد طیب عارف۔ محمد طحہ ۔ ثاقب خان۔ سمیر منہاس۔ شعیب اختر جونیئر اور عبید شاہ۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.