URDUقائداعظم ٹرافی: رمیز عزیز اور سیف اللہ بنگش کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی: رمیز عزیز اور سیف اللہ بنگش کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے  دوسرے  راؤنڈ  کے  تیسرے دن   کی نمایاں بات کراچی بلوز کے رمیز عزیز اور سیف اللہ بنگش  کی سنچریاں تھیں۔

سلور کیٹگری میں آزاد جموں کشمیر کے حسن رضا خان نے ڈبل سنچری اسکور کی۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں اسلام آباد نے لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز 473  رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ۔عظیم باری  105  سرمد بھٹی 91 ۔ حمزہ وحید 74 اور سدیس الفت   67  اور اذان طارق 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حماد عزیز نے 125 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنائے تھے۔زین بن فاروق 77 اور طیب طاہر 51 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ساجدرضا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور نے فاٹا کے خلاف دوسری اننگز 342  رنز7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ محمد رضوان نے 12 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔ نبی گل 58 اور محمد حارث 56 بناکر آؤٹ ہوئے۔نیاز خان 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 98 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

فاٹا کو جیتنے کے لیے 333 رنز کا ہدف ملا ہے اس  نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 116  رنز بنائے تھے۔فواد ارشد 46 اور محمد سرور 40  رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی بلوز نے ملتان کے خلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر393  رنز بنائے تھے۔رمیز عزیز170 رنز بناکر آؤٹ ہوئے  سیف اللہ بنگش 120 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے255 رنز کا اضافہ کیا۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں  فیصل آباد نے سیالکوٹ  کے خلاف دوسری اننگز میں 3  وکٹوں پر 194 رنز بنائے تھے۔

پہلی اننگز میں 91  رنز بنانے والے فہام الحق نے 58  اور عاصم علی ناصر نے51  رنزاسکور کیے۔

قائداعظم ٹرافی سلور میں آزاد جموں کشمیر کے حسن رضا خان نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی اور 25 چوکوں کی مدد سے 213 رنز بنائے۔

بہاولپور نے کوئٹہ کو تین رنز سے شکست دیدی۔ پشاور وائٹس نے لاہور بلوز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.