URDUاسپنرز کی شاندار کارکردگی نے پاکستان ویمنز کو آخری ٹی ٹوئنٹی جتوادیا

اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے پاکستان ویمنز کو آخری ٹی ٹوئنٹی جتوادیا

دمبولا ۔ پاکستان ویمنز نے اسپنرز کی شاندار بولنگ اور عائشہ ظفر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا ویمنز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم یہ سیریز سری لنکا کے نام رہی جس نے پہلے دو میچوں میں چھ چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اسوقت 8 ویں نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی رینکنگ 6 ہے۔

منگل کو رانگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر صرف 113 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

جواب میں پاکستان نے 18.2اوورز میں چھ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی اننگز میں کپتان چماری اتاپتو 5 چوکوں کی مدد سے34 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ سنجنا کاوندی نے 20 اور ایمیشا دولانی نے 17 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی اسپنرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے گرنے والی تمام چھ وکٹیں حاصل کیں۔لیفٹ آرم اسپنر مومنہ ریاست نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جن میں اتاپتو کی اہم وکٹ بھی شامل تھی۔

نشرہ سندھو۔ ام ہانی ۔ عائشہ ظفر اور طوبٰی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اوپنرز شوال ذوالفقار اور کپتان منیبہ علی نے ٹیم کو 29 رنز کا آغاز فراہم کیا۔شوال ذوالفقار ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے21 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ منیبہ علی نے 4 چوکوں کی مدد سے19 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی 5 وکٹیں 80رنز پر گرگئی تھیں ۔ام ہانی 8 نجیہہ علوی 5 اور ایمان فاطمہ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں جس کے بعد عائشہ ظفر نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے۔ وہ جب اتاپتو کی گیند پر آؤٹ ہوئیں پاکستان کو جیتنے کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے۔

سائرہ جبین نے12 اور طوبی حسن نے وننگ چوکے کی مدد سے 6 رنز بناکر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

چماری اتاپتو اور کویشا دلہاری نے بالترتیب 20 اور 24 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ون ڈے سیریز بھی کھیلی تھی جو سری لنکا نے دو ایک سے جیتی تھی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.