کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت 10 اکتوبر کو مدمقابل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے جمعرات کے روز کرکٹ ورلڈ کپ2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جو آئندہ سال 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ ۔زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو تین ٹیموں کی سپر سیریز سے ہوگا جو فائنل گروپ مرحلے کی ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کو چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔
پاکستان کو بھارت کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں شامل دیگر ٹیمیں آسٹریلیا۔ افغانستان۔ زمبابوے اور کوالیفائر اے ٹیم ہے۔
گروپ بی میں نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ ۔ سری لنکا ۔ انگلینڈ ۔ بنگلہ دیش اور کوالیفائر بی ٹیم شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ اور زمبابوے میزبان ہونے کے ناتے براہ راست ٹورنامنٹ میں شریک ہیں جبکہ آٹھ بہترین رینکنگ ٹیمیں شریک ہونگی جن کی شرکت کے لیے 30 ستمبر 2026 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
بقیہ چار ٹیموں کا فیصلہ کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔ٹاپ ٹیم ڈائریکٹ گروپ مرحلے میں جائے گی جبکہ دیگر تین ٹیمیں گروپ مرحلے میں جانے کے لیے سپر سیریز میں حصہ لیں گی ۔
ہر گروپ کی تین ٹاپ ٹیمیں اور دونوں گروپس میں سب سے بہترین چوتھی ٹیم سپر 7 مرحلے میں جائیں گی۔
گروپ مرحلے کا آغاز 7 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کیپ ٹاؤن میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔
دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والا پاکستان انڈیا میچ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔
سپر 7 مرحلے میں ہر ٹیم کو مزید چھ میچز کھیلنے کو ملیں گے جو 25 اکتوبر سے 14نومبر تک ہونگے۔
سپر 7 مرحلے سے چار ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔پہلا سیمی فائنل 17 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل 18 نومبر کو شواین میں ہوگا۔فائنل21 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔ سیمی فائنلز اور فائنل میں ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے میچز۔
8 اکتوبر بمقابلہ افغانستان ۔ شواین
10 اکتوبر۔ بمقابلہ بھارت جوہانسبرگ۔
15 اکتوبر بمقابلہ ۔ کوالیفائر اے۔بلوم فونٹین۔
19 اکتوبر بمقابلہ زمبابوے ہرارے۔
22اکتوبر۔ بمقابلہ آسٹریلیا ۔ پارل۔





Leave a Reply