URDUراولپنڈی ٹیسٹ : دھنن جایا ڈی سلوا اور کوسال مینڈس کی سنچریاں ، دوسرا ٹیسٹ لاہور سے پنڈی منتقل

راولپنڈی ٹیسٹ : دھنن جایا ڈی سلوا اور کوسال مینڈس کی سنچریاں ، دوسرا ٹیسٹ لاہور سے پنڈی منتقل

موجودہ کپتان کوسال مینڈس اور سابق کپتان دھنن جایا ڈی سلوا کی شاندار سنچریوں کی بدولت سری لنکا  نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن  پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالیے تھے۔

سری لنکا پاکستان کے اسکور 434 رنز 9  کھلاڑی آؤٹ سے اب صرف 30 رنز پیچھے ہے اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں شدید اسموگ کی وجہ سے 17 نومبر سے شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے 114 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ  پر پہلی اننگز شروع کی ۔ پاکستانی بولرز میں محمد عباس کے سوا کوئی بھی بولرز دھنن جایا ڈی سلوا اور کامندو مینڈس کے لیے پریشانی کا سبب نہ بن سکا۔ اس دوران صرف ایک چانس ڈی سلوا کو ملا جب رضاء اللہ کی گیند پر سلپ میں سعود شکیل  ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔اسوقت وہ 38 رنز پر تھے۔

چوتھی وکٹ کے لیے91  رنز کی یہ شراکت محمد عباس نے کامندو مینڈس کو 58 رنز پر غازی غوری کے ہاتھوں کیچ کراکر ختم کی۔اس اننگز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔

دھنن جایا نے اپنی 14 ویں ٹیسٹ سنچری  151 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی ۔یہ ان کی پاکستان کے خلاف چوتھی ٹیسٹ سنچری ہے۔

کوسال مینڈس نے  152 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے  ٹیسٹ کرکٹ میں  11 ویں اور پاکستان کے خلاف پہلی سنچری  مکمل کی۔

جب کھیل ختم ہوا تو ڈی سلوا 20 چوکوں کی مدد سے 167  اور مینڈس 10 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے117  رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

ڈی سلوا اور   کوسال مینڈس  پانچویں وکٹ کی شراکت میں 249  رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔

کوسال مینڈس ، امل سلوا کے بعد سری لنکا کے دوسرے کرکٹر ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میں سنچری اور اننگز میں پانچ کیچز کیے ہیں۔

پاکستانی بولرز میں محمد عباس 64 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔  ثاقب خان نے بھی 2 وکٹیں 105 رنز کے عوض حاصل کی ہیں۔رضاء اللہ 127 رنز اور عرفات منہاس 92  رنز دے کر وکٹ سے محروم ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.