URDUپہلا ٹی ٹوئنٹی : بنگلہ دیش ویمنزانڈر 19 کی پاکستان ویمنز انڈر 19 کے خلاف 30 رنز سے کامیابی

پہلا ٹی ٹوئنٹی : بنگلہ دیش ویمنزانڈر 19 کی پاکستان ویمنز انڈر 19 کے خلاف 30 رنز سے کامیابی

بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 30 رنز سے شکست دے دی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر117 رنز بنائے۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 جواب میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر87 رنز بناسکی۔

مہمان ٹیم کی اننگز میں سعدیہ اکتر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ نشیتا اکتر نے 23 رنز بنائے

پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 24 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔روزینہ اکرم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز میں کومل خان 29 اور راویل فرحان 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نشیتا اکتر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سہ فریقی کے دوسرے میچ میں ہفتے کے روز پاکستان ویمنز انڈر19 کا مقابلہ سری لنکا ویمنز انڈر19 سے ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.