URDUقائداعظم ٹرافی: عمیر بن یوسف ، محمد رضا ، شرون سراج اور وقار حسین کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی: عمیر بن یوسف ، محمد رضا ، شرون سراج اور وقار حسین کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے  تیسرے  راؤنڈ کے پہلے دن کے کھیل کی خاص بات عمیر بن یوسف ، محمد رضا ،  شرون سراج اور وقار حسین کی سنچریاں اور حماد عزیز کی چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز نے اسلام آباد کے خلاف 7 وکٹوں پر 334 رنز بنائے تھے۔ عمیر بن یوسف 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ محمد رضا نے 14چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے  117  رنز کی جارحانہ  اننگز کھیلی ۔عبداللہ فضل 11 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

حارث رؤف نے 83  رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس  ، پشاور بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 116  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زین بن فاروق 33 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

نیاز خان نے 43 رنز دے کر5  وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر خان نے 3  کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پشاور بلوز بھی پہلی اننگز میں138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نبی گل نے 36 رنز اسکور کیے۔ محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ حماد عزیز نے 44رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان نے فیصل آباد کےخلاف  7 وکٹوں پر 335 رنز بنائے تھے۔شرون سراج 120  اور وقارحسین 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔محمد شہزاد  57 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔محمد ذیشان نے 95 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں سیالکوٹ بلوز کی ٹیم فاٹا کے خلاف  117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عماد بٹ نے 37 رنز بنائے۔آفاق آفریدی نے 40  رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 44 رنز بنائے تھے۔حسن علی نے 14 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

قائداعظم ٹرافی سلور میں بہاولپور کی ٹیم لاڑکانہ کے خلاف 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہنواز دھانی نے 52 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.