URDUویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں پہلی شکست

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں پہلی شکست

پاکستان ویمنز ٹیم کو  آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں اپنے تیسرے میچ میں  نیدر لینڈز ویمنز کے ہاتھوں 8  وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نیدر لینڈز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچز پاکستان ویمنز نے جیتے تھے۔

پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ بھی انتہائی غیرمعیاری رہی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اسوقت پاکستان کا نمبر 8 واں ہے جبکہ نیدر لینڈز کی عالمی رینکنگ 14 ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان ویمنز کی پہلی شکست ہے اس سے قبل اس نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے اور تھائی لینڈ کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں7  وکٹوں کے نقصان پر صرف 126 رنز بناسکی۔

نیدر لینڈز نے 127 رنز کا ہدف   14.5  اوورز میں  صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی بیٹرز  خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

گل فیروزہ نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندیں کھیل کر23 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں ان کی اننگز میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔

کپتان منیبہ علی نے بھی  26گیندیں کھیل کر22  رنز بنائے جس میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔ایمان فاطمہ اور طوبی حسن نے14 ۔ 14رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی اننگز میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور سب سے بڑی پارٹنرشپ صرف 24  رنز کی گل فیروزہ اور طوبی حسن کے درمیان چھٹی وکٹ  کے لیے تھی۔

نیدر لینڈز کی طرف سے فریڈیرک اوورڈیک نے 18 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

نیدرلینڈز کی اوپنرز ہیدر سیگرز اور ڈی لیڈا نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 70 رنز بناڈالے۔انہوں نے83  رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت نے نیدر لینڈز کی جیت آسان بنادی۔

سیگرز نے  2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ڈی لیڈا نے بھی 39 رنزکی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے۔دونوں کو طوبی حسن نے آؤٹ کیا۔

کیلس 4 چوکوں کی مدد سے33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔مولکینبر 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھیں۔

طوبی حسن نے 14رنز دے کر گرنے والی دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم گروپ بی میں اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 16 نومبر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.