PSL 2019

پنجاب کی دونوں ٹیموں اور سندھ کی گرفت مضبوط!

قائد اعظم ٹرافی-راؤنڈ6،دوسرا دن

بارش، گرد کے طوفان اور خراب روشنی نے کوئٹہ میں کھیل متاثر کیا مگر دوسرے دن کے اختتام پر بھی سدرن پنجاب کی ٹیم حاوی رہی جس نے پہلی اننگز میں 502رنز بنانے کے بعد بلوچستان کی ایک وکٹ بھی حاصل کی مگر دوسری جانب یہ محمد اصغر اور عماد بٹ کی عمدہ بولنگ تھی جس نے سدرن پنجاب کو نصف ہزار تک محدود کیا۔
سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان
بگٹی اسٹیڈیم، کوئٹہ
سدرن پنجاب: 502(129.3اوورز)سمیع اسلم168،عمر صدیق130،عدنان اکمل80،محمد اصغر5/130،عماد بٹ4/103
بلوچستان: 37/1(12.4اوورز)عمران بٹ19*،محمد عرفان جونیئر1/15

سہیل خان کی عمدہ بولنگ نے ایبٹ آباد میں میزبان ٹیم کو تین سو کے ہندسے تک رسائی نہ حاصل کرنے دی جس کے بعد عمیر بن یوسف کی نصف سنچری کی بدولت سندھ نے دن کا اختتام 147/3کے اسکور پر کیا۔
خیبرپختونخواہ بمقابلہ سندھ
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم، ایبٹ آباد
خیبرپختونخواہ: 288(106اوورز)صاحبزادہ فرحان88،ریحان آفریدی57*،ساجد خان39،سہیل خان4/62، حسان خان2/37
سندھ: 147/3(35اوورز)عمیر بن یوسف56،سعود شکیل35*،جنید خان2/49

ظفر گوہر اور بلال آصف کی اسپن جوڑی کی جب تجربہ کار اعزاز چیمہ کا ساتھ ملا تو ناردرن کی ٹیم محض191رنز پر ڈھیر ہوگئی جس نے سنٹرل پنجاب کو 35رنز کی برتری دلوادی اور پھر رضوان حسین اور عمر اکمل کی ناقابل نصف سنچریوں نے مہمان ٹیم کو اس میچ پر مکمل طور پر حاوی کردیا ہے۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن
اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
سنٹرل پنجاب: 226(69.1اوورز)احمد شہزاد55،عمر اکمل52،سلمان بٹ41،نعمان علی8/71
ناردرن: 191(64.1اوورز)حماد اعظم52،عمر امین42،جمال انور36،ظفر گوہر4/54،بلال آصف3/57،اعزاز چیمہ2/44
سنٹرل پنجاب: 137/2(26.1اوورز)رضوان حسین69*،عمر اکمل53*

Share