PSL 2019

رنز کے بہتے دریا میں نعمان علی کی پانچ وکٹیں،دیگر اسپنرز بھی کامیاب

قائد اعظم ٹرافی-راؤنڈ5،تیسرا دن
رنز کے بہتے دریا میں نعمان علی کی پانچ وکٹیں،دیگر اسپنرز بھی کامیاب

آسٹریلیا روانگی سے قبل نسیم شاہ کی طوفانی بولنگ اور کوئٹہ میں یاسر شاہ کی جادوگری
ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے 12ہزار رنز
سمیع اسلم، صہیب مقصود اور عادل امین کی سنچریاں

عادل امین کی سنچری کے بعد عثمان شنواری کے دو چھکوں نے خیبرپختونخواہ کو فالوآن سے بچالیا اور تیسرے دن کا کھیل مکمل ہونے پر بلوچستان کو 177رنز کی برتری حاصل ہے۔اگر آخری روز بلوچستان کی ٹیم پہلے گھنٹے میں اپنی برتری کو تین سو تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو میچ کے فیصلہ کن ہونے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخواہ
بگٹی اسٹیڈیم، کوئٹہ
بلوچستان: 553/8(145.4اوورز)عمران بٹ214،عمران فرحت134،بسم اللہ خان 75،اویس ضیاء69،ساجد خان 3/126
خیبرپختونخواہ: 406(103.3اوورز)عادل امین109، صاحبزادہ فرحان86،اسراراللہ77،خالد عثمان56،محمد اصغر4/107،یاسر شاہ4/111
بلوچستان: 30/1(14.4اوورز)اویس ضیاء17

سمیع اسلم اور صہیب مقصود کی سنچریوں نے سدرن پنجاب کو ایک اچھے مجموعے تک رسائی دلوادی ہے لیکن نعمان علی نے پانچ وکٹیں اپنے نام کرتے ہوئے اس مقابلے میں دلچسپی کی ایک موہوم سی کرن ضرور روشن کرنے کی کوشش کی ہے۔
سدرن پنجاب بمقابلہ ناردرن
جناح اسٹیڈیم، سیالکوٹ
ناردن: 550/6(124.2اوورز)ذیشان ملک216،عمر امین156،فیضان ریاض83،راحت علی3/97،محمد عباس2/86
سدرن پنجاب: 403/8(99.1اوورز)صہیب مقصود111،سمیع اسلم100،شان مسعود58،نعمان علی5/138،شاہین آفریدی2/107

فیصل آباد میں نسیم شاہ کا طوفانی اسپیل دیکھنے والوں کو یاد رہے گا جس نے سندھ کو ایک اچھی پوزیشن سے 256رنز پر ڈھیر کردیا اور پھر سلمان بٹ اور اظہر علی کی90رنز کی اننگز نے سنٹرل پنجاب کو اس مقابلے میں برتری دلوادی۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ
اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
سنٹرل پنجاب: 313(95.5اوورز)کامران اکمل 90، احمد شہزاد60،فہیم اشرف52*، عثمان صلاح الدین38،کاشف بھٹی3/99
سندھ: 256(76.4اوورز)فواد عالم92،سعد علی81،عمیر بن یوسف33،نسیم شاہ6/78،احسان عادل2/36
سنٹرل پنجاب: 192/2(52اوورز)سلمان بٹ90*،اظہر علی90

Share