PSL 2019

کوئٹہ اور سیالکوٹ میں رنز کے پہاڑکھڑے ہوگئے!

قائد اعظم ٹرافی-راؤنڈ5،دوسرا دن

نیشنل ٹی20کپ کے اختتام کے بعد قائد اعظم ٹرافی کے مقابلوں کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے اور پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن تینوں سنٹرز پر بیٹسمینوں کی حکمرانی قائم ہوئی۔ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم پر عمران فرحت اور عمران بٹ کی جوڑی نے تین ہندسوں کی اننگز کھیلی تو دوسری جانب سیالکوٹ میں نوجوان ذیشان ملک نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا جبکہ عمر امین بھی سینکڑہ لگانے میں کامیاب ہوئے۔

عمران بٹ نے اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے بلوچستان کو 553کا مجموعہ دلوایا لیکن مہمان ٹیم کے دونوں اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور اسراراللہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دن کا خاتمہ 150کیساتھ کیا۔
بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخواہ
بگٹی اسٹیڈیم، کوئٹہ
بلوچستان: 553/8(145.4اوورز)عمران بٹ214،عمران فرحت134،بسم اللہ خان 75،اویس ضیاء69،ساجد خان 3/126
خیبرپختونخواہ: 150/0(34اوورز)صاحبزادہ فرحان72*،اسراراللہ71*

سیالکوٹ میں رنز کی بہتی گنگا میں جہاں ناردرن نے ہاتھ دھوئے وہاں سدرن پنجاب کے بیٹسمینوں نے بھی اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ذیشان ملک نے گزشتہ روز ڈبل سنچری مکمل کی اور آج 216رنز پر ان کی اننگز کا اختتام ہوا جبکہ عمر امین بھی 156سے آگے نہ جاسکے۔فیضان ریاض کے 83رنز کیساتھ ناردرن نے550رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی جس کے بعد شان مسعود اور سمیع اسلم نے 98رنز کی اوپننگ شراکت کیساتھ سدرن پنجاب کو ٹھوس آغاز فراہم کیا۔
سدرن پنجاب بمقابلہ ناردرن
جناح اسٹیڈیم، سیالکوٹ
ناردن: 550/6(124.2اوورز)ذیشان ملک216،عمر امین156،فیضان ریاض83،راحت علی3/97،محمد عباس2/86
سدرن پنجاب: 102/1(27اوورز)شان مسعود58،سمیع اسلم42*

کاشف بھٹی کی تین وکٹوں کے علاوہ پیسرز نے دو دووکٹیں اپنے نام کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب کو 313پر ڈھیر کردیا جس میں فہیم اشرف کی نصف سنچری بھی شامل تھی۔سندھ کا آغاز اچھا نہ تھا کیونکہ ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہونے والے نسیم شاہ نے اوپنرز خرم منظور اور عابد علی کو بولڈ کرکے سنسنی پھیلا دی اور پھر ایک اور وکٹ بھی نسیم شاہ کے حصے میں لیکن اس کے بعد فواد عالم اور سعد علی نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 124*رنز کی شراکت کیساتھ دن کا اختتام اچھے انداز میں کیا۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ
اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
سنٹرل پنجاب: 313(95.5اوورز)کامران اکمل 90، احمد شہزاد60،فہیم اشرف52*، عثمان صلاح الدین38،کاشف بھٹی3/99
سندھ: 196/4(7.5اوورز)فواد عالم78*،سعدعلی60*،نسیم شاہ3/55

Share