PSL 2019

سنٹرل پنجاب کی بیٹنگ ناکام، کوئٹہ میں بیٹسمینوں کی حکمرانی!

قائد اعظم ٹرافی-راؤنڈ6،پہلا دن!

۰ سدرن پنجاب کے کپتان سمیع اسلم اور عمر صدیق کے درمیان ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ
۰ ناردرن کے کپتان نعمان علی نے آٹھ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم پر اس مرتبہ میزبان بلوچستان کی ٹیم ”مہمان“ تھی جس کے کپتان عمران فرحت نے ”نوٹاس“ قانون کے تحت پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر سدرن پنجاب کے کپتان سمیع اسلم نے ساتھی اوپنر عمر صدیق کیساتھ مل کر 283رنز جوڑتے ہوئے اس میدان پر سب سے بڑی افتتاحی شراکت کا اہتمام کردیا۔
سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان
بگٹی اسٹیڈیم، کوئٹہ
سدرن پنجاب: 296/1(86.3اوورز)سمیع اسلم149*،عمر صدیق130

ایبٹ آباد میں خراب روشنی نے صرف79اوورز کا کھیل مکمل ہونے دیا تو سندھ کے کپتان سرفراز احمد کا ”نوٹاس“قانون کے مطابق پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کافی حد تک درست دکھائی دیا جب میزبان خیبرپختونخواہ کپتان صاحبزادہ فرحان کے 88رنز کی بدولت 6وکٹوں پر 225رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
خیبرپختونخواہ بمقابلہ سندھ
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم، ایبٹ آباد
خیبرپختونخواہ: 226/6(79اوورز)صاحبزادہ فرحان88،اسراراللہ36،سہیل خان2/48

فیصل آباد کی وکٹ پر سنٹرل پنجاب کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا ناردرن کے کپتان اور بائیں ہاتھ کے اسپن بولر نعمان علی نے کیرئیر بیسٹ 8/71کا تجزیہ حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو محض226پر ڈھیر کردیا جس کی بیٹنگ لائن میں پانچ ٹیسٹ بیٹسمین موجود تھے۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ ناردرن
اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
سنٹرل پنجاب: 226(69.1اوورز)احمد شہزاد55،عمر اکمل52،سلمان بٹ41،نعمان علی8/71
ناردرن: 47/1(10اوورز)عمر امین19*،اعزاز چیمہ1/23

Share