PSL 2019

کوئٹہ اور فیصل آباد میں دلچسپ اختتام سمیت تینوں میچز ڈرا!

قائد اعظم ٹرافی-راؤنڈ5،چوتھا دن

کوئٹہ میں آخری دن صورتحال نہایت ڈرامائی رہی جب 158/8کے اسکور پر بلوچستان نے اننگز ڈیکلیئر کرکے مہمان ٹیم کو 60اوورز میں 306رنز کا چیلنج دیا اور اس چیلنج کو خیبرپختونخواہ کے بیٹسمینوں اسراراللہ(85)اور اشفاق احمد(51)کو قبول کیا۔ دونوں کی عمدہ بیٹنگ نے یاسر شاہ جیسے بولر کو بھی بے بس کیا مگر تاج ولی اور عاکف جاوید کیساتھ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کو ہدف سے دور کردیا اور جب آخری 15اوورز باقی تھے تو دونوں کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ ختم کردیا گیا۔
بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخواہ
بگٹی اسٹیڈیم، کوئٹہ
میچ ڈرا
بلوچستان: 553/8(145.4اوورز)عمران بٹ214،عمران فرحت134،بسم اللہ خان 75،اویس ضیاء69،ساجد خان 3/126
خیبرپختونخواہ: 406(103.3اوورز)عادل امین109، صاحبزادہ فرحان86،اسراراللہ77،خالد عثمان56،محمد اصغر4/107،یاسر شاہ4/111
بلوچستان: 158/8ڈیکلیئر(43اوورز)عمران بٹ29،اویس ضیاء27،عمران فرحت25*،ساجد خان5/36
خیبرپختونخواہ: 220/5(45اوورز)اسراراللہ85،اشفاق احمد51،زوہیب خان32*،یاسر شاہ2/62

سیالکوٹ میں ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان مقابلہ بے نتیجہ رہا جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے رنز کے انبار لگائے گئے لیکن بائیں ہاتھ کے اسپن بولرز نعمان علی اور محمد عرفان جیلر اپنی انگلیوں کا جادو جگانے میں کامیاب ضرور ہوئے۔
سدرن پنجاب بمقابلہ ناردرن
جناح اسٹیڈیم، سیالکوٹ
میچ ڈرا
ناردرن: 550/6(124.2اوورز)ذیشان ملک216،عمر امین156،فیضان ریاض83،راحت علی3/97،محمد عباس2/86
سدرن پنجاب: 453(113.5اوورز)صہیب مقصود111،سمیع اسلم100،عدنان اکمل 64،شان مسعود58،نعمان علی5/148،وقاص احمد 3/59
ناردرن: 212/4(57اوورز)حیدرعلی79،ذیشان ملک59،حماد اعظم30*،محمد عرفان3/70

نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں بھی تین وکٹیں اپنے نام کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب کو جیت کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن سہیل خان اور تابش خان کی جوڑی نے کھیل کے اختتامی لمحات میں بقیہ دو وکٹیں سنٹرل پنجاب کے بولرز کو حاصل نہ کرنے دیں یوں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد یہ میچ ڈرا ہوگیا۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ
اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
میچ ڈرا
سنٹرل پنجاب: 313(95.5اوورز)کامران اکمل 90، احمد شہزاد60،فہیم اشرف52*، عثمان صلاح الدین38،کاشف بھٹی3/99
سندھ: 256(76.4اوورز)فواد عالم92،سعد علی81،عمیر بن یوسف33،نسیم شاہ6/78،احسان عادل2/36
سنٹرل پنجاب: 273/5(65.5اوورز)سلمان بٹ137*،اظہر علی90،تابش خان3/65
سندھ: 158/8(58)سرفرازاحمد54،خرم منظور28،نسیم شاہ3/33،ظفر گوہر2/45

Share