PSL 2019

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:فتوحات کی ہیٹ ٹرک!

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقابلہ ملتان سلطانز
میچ:8۔20فروری،2018، شارجہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب مسلسل تیسرے میچ میں بھی شاندار انداز سے کیا جبکہ سلطانز نے چار تبدیلیاں کرتے ہوئے اپنے ٹیم کمبی نیشن کو خراب کرلیا اور بالنگ میں جب ابتدا میں ہی ملتان کے بالرز کے اوسان خطا ہوئے تو کوئٹہ کیلئے یہ میچ جیتنا مشکل نہ رہا۔
ملتان سلطانز کو اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر 7اوورز میں54کے مجموعی اسکور پر جب شان مسعود(18)اور جیمز ونس(28)کمرہ آرام میں پہنچ گئے تو رنز کی رفتار میں بھی کمی آگئی۔ لاری ایونز (10)ایک مرتبہ پھر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شعیب ملک نے قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے 37گیندوں پر 4چوکے اور 2چھکے لگاتے ہوئے 53رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ آندرے رسل(18)اور ڈین کرسٹیان( 18)کی مہم جوئی جلد ہی ختم ہوگئی اور پھر شاہد آفریدی پہلی ہی گیند پر محمد عرفان جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین پہنچے تو اختتامی اوورز میں سلطانز زیادہ رنز نہ بنا پائے اور اننگز کا خاتمہ 160/9پر کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر(2/32)اور غلام مدثر (2/44)نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گزشتہ میچ کے ہیرو علی شفیق پہلے اوور میں عمدہ سوئنگ بالنگ کرنے کے بعد اگلے اوور میں ان فٹ ہوگئے تو محمد عرفان نے احسان علی(9)کو آؤٹ کرکے ملتان سلطانز کو ابتدائی کامیابی دلوادی۔ان فارم شین واٹسن کا کھیل اپنے عروج پر تھا جس نے 40بالزپر 11مرتبہ گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھاتے ہوئے 61رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور واٹسن کی اس اننگز نے کوئٹہ کی جیت کی جانب پیش قدمی کو تیز کردیا۔شاہد آفریدی نے واٹسن کو آؤٹ کیا تو رلی روسوؤ کیساتھ عمر اکمل نے مورچہ سنبھال لیا۔شاہد آفریدی کی گیند پر عمر اکمل کا کیچ ڈراپ ہوا تو ملتان سلطانز کی امیدیں بھی دم توڑتی ہوئی دکھائی دیں۔آخری پانچ اوورز میں32رنز درکار تھے کہ رلی روسوؤ کے لاٹھی چارج نے کوئٹہ کی جیت کو مزید آسان کردیا۔31گیندوں پر تیسری وکٹ کیلئے نصف سنچری شراکت مکمل ہوئی تو 35گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرنے والے رلی روسوؤ نے45گیندوں پر 67*رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19ویں اوور میں کامیابی دلوادی۔

مختصر اسکور کارڈ:
ملتان سلطانز:(20)160/9
شعیب ملک53،جیمز ونس 28،محمد عرفان جونیئر2/32،غلام مدثر2/44
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:(18.3)161/2
رلی روسوؤ67*،شین واٹسن61

مین آف دی میچ:

شین واٹسن

Share