PSL 2019

ناقابل تسخیر گلیڈی ایٹرز،سلطانز کے سامنے!

فرحان نثار

پہلے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اعتماد آسمان کو چھو رہا ہے جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز بھی دوسرا میچ جیتنے کے بعد شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار دکھائی دیتے ہیں۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں حقیقی مقابلہ دونوں ٹیموں کے ٹاپ آرڈر کے درمیان ہوگا اور یہی وہ شعبہ ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان بہت زیادہ فرق موجود ہے۔گلیڈی ایٹرز نے پاور پلے میں وکٹیں گنوانے کے باوجود رنز بنانے کے سلسلے کو رکنے نہیں دیا جبکہ سلطانز اب تک کھیلے گئے میچز میں پاور پلے کے درمیان دفاعی حکمت عملی کیساتھ سامنے آئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان اب تک صرف دو میچز کھیلے گئے ہیں جس میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک کامیابی ملی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے واحد میچ میں ملتان سلطانز نے 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور اس کامیابی کے معمار سہیل تنویر اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن چکے ہیں۔

تاریخ اور مقام:20فروری2018 ،رات9:00بجے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم

آخری ٹاکرا:
7مارچ2018:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مرکز نگاہ:
شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں ۔شارجہ کے میدان میں پاکستان کیلئے کئی مرتبہ کارہائے نمایاں سر انجام دینے والے شاہد آفریدی سے بہت زیادہ توقعات ہیں کہ وہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف دونوں شعبوں میں سلطانز کیلئے عمدہ کھیل پیش کریں گے۔

متوقع فاتح:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Share