PSL 2019

ملتان کے سلطان…رنگ جمانے کیلئے تیار!

فرحان نثار

پانچ میچز میں صرف ایک کامیابی حوصلہ افزا کارکردگی ہرگز نہیں ہے مگر ملتان کے سلطان پی ایس ایل کے دوسرے راؤنڈ میں اپنا رنگ جمانے کیلئے پوری طرح تیارہیں اور آج ان کے مدمقابل ہیں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ جنہیں سلطانز نے پہلے میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
دبئی میں دوسرے راؤنڈ کا پہلا مقابلہ متوقع طور پر اسپنرز کی اہمیت کو اجاگر کررہا ہے اور خاص طور پر درمیانی اوورز میں جس ٹیم کے اسپنرز نے بہتر بولنگ کی اس ٹیم کا پلڑا بھاری ہوجائے گا۔ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی آج اپنے کیرئیر کا 300واں میچ کھیل رہے ہیں اور اس میچ کو یادگار بنانے کی بھی پوری اہلیت رکھتے ہیں ۔دوسری جانب اسلام آباد کو اس میچ میں کپتان محمد سمیع کا ساتھ بھی حاصل ہوگا جو نوجوان موسیٰ خان کیساتھ مل کر پیس اٹیک کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ایک اچھے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جس میں شاید رنز اتنے زیادہ نہ ہوں مگر مقابلہ شاندار ہوگا۔
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مجموعی طور پر تین میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں اسلام آباد نے دو میں کامیابی حاصل کی مگر آخری میچ میں فتح کی دیوی ملتان سلطانز پر مہربان رہی۔

تاریخ اور مقام:26فروری2018 ،رات9:00بجے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم

آخری ٹاکرا:
16فروری2019:ملتان سلطانز نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مرکز نگاہ:
ڈان کرسٹیان آسٹریلیا میں بگ باش کا بہترین سیزن کھیلنے کے بعد سلطانز کا حصہ بنے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ آج اُن کے بیٹ کے وہ اسٹروکس ضرور نکلیں گے جن کیلئے وہ شہرت رکھتے ہیں۔

Share